بالی ووڈ کی معروف اداکارہ عالیہ بھٹ نے ایک اور بڑی کامیابی اپنے نام کر لی۔ انہیں امریکی جریدے ٹائم میگزین کی پہلی ’ٹائم 100 نیکسٹ انڈیا‘ فہرست کے سرورق کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق عالیہ بھٹ کو یہ اعزاز نہ صرف فلمی دنیا میں اپنی منفرد اداکاری اور جاندار کرداروں کے باعث ملا بلکہ فلم انڈسٹری میں خواتین کے لیے محفوظ، مساوی اور بہتر ماحول کے قیام کے لیے ان کی کوششوں کو بھی سراہا گیا ہے۔
ٹائم میگزین نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ؎ پر اس فہرست کا اعلان کرتے ہوئے عالیہ بھٹ کو بھارتی شوبز انڈسٹری کی ایک بااثر آواز قرار دیا اور ان کے فنی سفر اور کامیابیوں کو نمایاں کیا۔
رپورٹ میں عالیہ بھٹ کے ان چیلنجنگ کرداروں کا بھی ذکر کیا گیا جنہوں نے ان کی اداکاری کی صلاحیتوں کو نئی پہچان دی۔ ان میں فلم ’اڑتا پنجاب‘ میں بہاری مزدور لڑکی کا کردار خاص طور پر قابل ذکر ہے، جس پر انہیں بہترین اداکارہ کا فلم فیئر ایوارڈ بھی ملا تھا۔
عالیہ بھٹ فلمی پردے تک ہی محدود نہیں رہیں بلکہ فلمی سیٹس پر خواتین کو پیش آنے والے مسائل، ان کے تحفظ اور مساوی حقوق کے لیے بھی آواز اٹھاتی رہی ہیں۔
2012 میں فلمی کیریئر کا آغاز کرنے والی عالیہ بھٹ کے لیے ٹائم میگزین کے خصوصی سرورق پر جگہ پانا ان کے بین الاقوامی مقام اور کامیابیوں میں ایک اور اہم اضافہ قرار دیا جا رہا ہے۔