وفاقی حکومت کا بجلی کے پیک اور آف پیک آورز میں تبدیلی کا فیصلہ

وفاقی حکومت کا بجلی کے پیک اور آف پیک آورز میں تبدیلی کا فیصلہ

اسلام آباد۔ وفاقی حکومت نے بجلی کے پیک اور آف پیک آورز (Peak & Off-Peak Hours) میں تبدیلی کا فیصلہ کر لیا ہے۔ اس فیصلے کا مقصد سولر سسٹم کے بڑھتے استعمال کے بعد بجلی کی طلب میں کمی سے پیدا ہونے والے مسائل کا حل نکالنا ہے۔

نیپرا نے ٹائم آف یوز (TOU) ٹیرف میں تبدیلی کے لیے لیسکو سمیت دیگر ڈسکوز کو مراسلے جاری کر دیے ہیں۔ کمپنیوں سے پیک آورز کو رات 11 بجے تک محدود کرنے کی تجاویز طلب کی گئی ہیں۔ اس وقت شام 7 بجے سے رات 11 بجے تک پیک آورز تصور کیے جاتے ہیں جبکہ رات 11 بجے کے بعد تمام اوقات آف پیک آورز میں شامل ہوتے ہیں۔

سولر سسٹم کی تنصیب کے بعد صارفین پیک آورز میں بجلی کا کم استعمال کر رہے ہیں، جس کے باعث پاور سیکٹر کو مالی نقصان کا سامنا ہے کیونکہ بجلی کی فروخت کم ہو گئی ہے۔

وفاقی حکومت نے پیک آورز میں صارفین کے لیے مہنگے داموں ٹیرف نافذ کیا ہوا ہے تاکہ بجلی کے استعمال کو کم کیا جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں: مفت سولر پینل اسکیم کا آغاز ، درخواست دینے کا طریقہ جانیے

Related Articles