حکومتِ پاکستان نے محمد یحییٰ اخونزادہ کی خیبر پختونخوا حکومت میں تعیناتی کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔
جاری نوٹی فکیشن کے مطابق محمد یحییٰ اخونزادہ، پاکستان ایڈمنسٹریٹو سروس کے گریڈ 20 کے افسر ہیں ، اس سے قبل وزیراعظم آفس میں ایڈیشنل سیکریٹری تعینات تھے۔
محمد یحییٰ اخونزادہ کا تعلق چارسدہ ، خیبر پختونخوا سے ہے اور وہ اس سے پہلےایڈیشنل پولیٹیکل ایجنٹ ساؤتھ اور نارتھ وزیرستان، سیکرٹری ہیلتھ، انفارمیشن اور ایجوکیشن خیبر پختونخوا اور کمشنر ڈیرہ اسماعیل خان بھی رہ چکے ہیں ۔
محمد یحییٰ اخونزادہ کی تعیناتی تاحکمِ ثانی مؤثر رہے گی ، محمد یحییٰ اخونزادہ کی خدمات سول سرونٹس ایکٹ 1973 کے سیکشن 10 کے تحت خیبر پختونخوا حکومت کے سپرد کی گئی ہیں۔
دوسری جانب وفاقی حکومت نے ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان کو چیف سیکریٹری خیبر پختونخوا تعینات کردیا ، خیبر پختونخوا میں چیف سیکریٹری کی تقرری کا نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔