سٹار فٹبالر رونالڈو پر ایک سے چھ ماہ تک پابندی کا امکان، وجہ کیا بنی؟

سٹار فٹبالر رونالڈو پر ایک سے چھ ماہ تک پابندی کا امکان، وجہ کیا بنی؟

پرتگال کے عالمی شہرت یافتہ فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو کو قومی ٹیم کے کیمپ سے چلے جانے پر ممکنہ پابندی کا سامنا ہے۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق کوچ جارج جیسز کے ساتھ اختلافات کے بعد رونالڈو نے ٹیم کا کیمپ چھوڑ دیا تھا۔

رپورٹس کے مطابق پرتگالی فٹبال فیڈریشن کے ضوابط کے تحت اس معاملے پر کارروائی شروع کردی گئی ہے۔ رونالڈو پر پابندی کی مدت ایک سے چھ ماہ تک ہوسکتی ہے۔ تاہم حتمی فیصلہ ڈسپلنری کونسل کرے گی۔

اختلافات کیسے بڑھے؟

غیر ملکی میڈیا کے مطابق رونالڈو اور کوچ جارج جیسز کے درمیان کھیلنے کے وقت پر اختلافات پیدا ہوئے تھے۔ اسی تنازع کے بعد رونالڈو کے کیمپ چھوڑنے کا معاملہ سامنے آیا۔

 یہ بھی پڑھیں :سالوں کی تاریخی رقابت ختم؟ رونالڈو کا میسی کے لیے بڑا پیغام

رپورٹس کے مطابق اگر پابندی ایک ماہ سے زیادہ ہوئی تو رونالڈو اگلے ماہ ڈنمارک اور ویلز کے خلاف نیشنز لیگ کے میچز سے محروم ہوسکتے ہیں۔ تاہم ای ایس پی این کی رپورٹ میں مختصر پابندی عائد کیے جانے کا امکان بھی ظاہر کیا گیا ہے۔

رونالڈو نے غلطی تسلیم کرلی

رونالڈو نے اپنے بیان میں قومی ٹیم کے ساتھی کھلاڑیوں اور پرتگال کے عوام سے معذرت کی ہے۔ انہوں نے تسلیم کیا کہ ٹیم کا کیمپ چھوڑنا ان کی غلطی تھی۔

فٹبالر نے کہا کہ کوچ کی جانب سے وعدے سے انحراف نے انہیں مایوس کیا۔ تاہم انہوں نے یہ بھی تسلیم کیا کہ ان کے عمل کے نتائج سامنے آنے چاہییں اور قوانین سب کے لیے یکساں ہونے چاہییں۔

کوچ کا ردعمل

کوچ جارج جیسز نے کہا کہ انہوں نے رونالڈو کا بیان پڑھ لیا ہے۔ ان کے مطابق اب ان کی توجہ ٹیم کے معاملات پر ہے۔

 یہ بھی پڑھیں ؛اسٹار فٹبالر رونالڈو مشکل میں، پرتگال فٹبال فیڈریشن نے بڑا قدم اٹھا لیا

رونالڈو کے خلاف کارروائی کا حتمی نتیجہ سامنے آنا باقی ہے۔ پابندی کی مدت کا فیصلہ ہی طے کرے گا کہ پرتگالی اسٹار آئندہ میچز میں حصہ لے سکیں گے یا نہیں۔

editor

Related Articles