میلبرن میراتھون، کینیا کے اولمپک چیمپئن ایلیوڈ کیپچوگے نے اپنے نام کرلی

میلبرن میراتھون، کینیا کے اولمپک چیمپئن ایلیوڈ کیپچوگے  نے اپنے نام کرلی

کینیا کے دو مرتبہ اولمپک چیمپئن ایلیوڈ کیپچوگے نے میلبرن میراتھون اپنے نام کرلی ۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ایلیوڈ کیپچوگےنے 2 گھنٹے، 9 منٹ اور 10 سیکنڈ میں مقررہ فاصلہ طے کیا، ایلیوڈ کیپچوگے نے دو سیکنڈز کے فرق سے میلبرن میراتھون کا نیا ریکارڈ بھی قائم کیا۔

41 سالہ کیپچوگے کی میراتھون میں یہ 17ویں فتح ہے، ایلیوڈ کیپچوگے نے تین برس کے وقفے کے بعد کسی میراتھون میں کامیابی حاصل کی، ایلیوڈ کیپچوگے نے آخری مرتبہ 2023 میں برلن میراتھون میں کامیابی حاصل کی تھی۔

اس موقع پر ایلیوڈ کیپچوگے کا کہنا ہے میرا جسم اب بھی بہترین کارکردگی دکھانے کے قابل ہے، اگلی نسل کے ایتھلیٹس کا مقابلہ کرسکتا ہوں، عمر رسیدہ ایتھلیٹس اب بھی مقابلہ کر رہے ہیں،  نوجوانوں کے ساتھ دوڑ کر خوشی ہوتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : 21 سالہ شاندار سفرکا اختتام، میسی کی انٹرنیشنل فٹبال سے ریٹائرمنٹ، الوداعی لمحہ یادگار بنا دیا

آسٹریلیا کے تھامس ڈو کانٹو نے 2 گھنٹے 10 منٹ 35 سیکنڈ میں ریس مکمل کرکے دوسری پوزیشن حاصل کی ہے  جبکہ آسٹریلیا کے ہی ریس ایڈورڈز 2 گھنٹے 14 منٹ 33 سیکنڈ کے ساتھ تیسرے نمبر پر رہے۔

نیوزی لینڈ کی کیملی فرنچ نے خواتین کی ریس 2 گھنٹے 28 منٹ 25 سیکنڈ میں جیت لی، آسٹریلیا کی سینیڈ ڈائیور نے 2 گھنٹے 28 منٹ 49 سیکنڈ کے ساتھ دوسری جبکہ آئرلینڈ کی نکولا شیریڈن نے 2 گھنٹے 29 منٹ 13 سیکنڈ میں ریس مکمل کرکے تیسری پوزیشن حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں :ہانگ کانگ سکسز کیلئے پاکستانی ٹیم کا اعلان ، عباس آفریدی کپتان مقرر

editor

Related Articles