سونے کی قیمتیوں میں ایک بار پھر نمایاں کمی، عالمی مارکیٹوں میں بھی بڑی گراوٹ ریکارڈ

سونے کی قیمتیوں میں ایک بار پھر نمایاں کمی، عالمی مارکیٹوں میں بھی بڑی گراوٹ ریکارڈ

سونے کی قیمتوں میں غیرمعمولی کمی ریکارڈ کی گئی ہے، جس کے اثرات نہ صرف عالمی منڈی بلکہ مقامی مارکیٹ پر بھی نمایاں طور پر دیکھے گئے ہیں۔

جیولرز کے مطابق پاکستان میں فی تولہ سونا 7 ہزار 538 روپے سستا ہو کر 4 لاکھ 37 ہزار 362 روپے کا ہو گیا ہے، جب کہ دس گرام سونے کی قیمت میں 6 ہزار 463 روپے کی کمی ہوئی، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 74 ہزار 967 روپے مقرر کی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:سونا سستا ہو گیا، قیمت میں ایک روز میں تاریخی کمی ریکارڈ

بدھ کو یہ کمی اس وقت دیکھنے میں آئی جب عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں گزشتہ پانچ سال کی سب سے بڑی یومیہ گراوٹ ریکارڈ کی گئی۔ رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی سطح پر فی اونس سونا 250 ڈالر سستا ہوا، جو کہ قیمت میں 5.3 فیصد کی کمی کے مترادف ہے۔ یہ گراوٹ اگست 2020 کے بعد سب سے بڑی یومیہ کمی قرار دی جا رہی ہے۔

ماہرین کے مطابق اس اچانک کمی کی ممکنہ وجوہات میں امریکی ڈالر کی قدر میں اضافہ، فیڈرل ریزرو کی ممکنہ پالیسی تبدیلیاں اور عالمی معیشت میں سست روی کے آثار شامل ہو سکتے ہیں۔ سرمایہ کاروں کی بڑی تعداد نے خطرات سے بچاؤ کے لیے دیگر محفوظ سرمایہ کاریوں کا رخ کیا، جس کے باعث سونے کی مانگ میں کمی دیکھنے میں آئی۔

مزید پڑھیں:سونا ہوا مزید مہنگا ، فی تولہ قیمت میں 14 ہزار روپے سے زائد اضافہ

معاشی تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اگر یہ رجحان برقرار رہا تو آنے والے دنوں میں مزید کمی بھی ممکن ہے، جس کا اثر نہ صرف سونے کی خرید و فروخت پر بلکہ زیورات سازی کی صنعت پر بھی پڑ سکتا ہے۔

واضح رہے کہ پاکستان میں سونے کی قیمتیں عالمی مارکیٹ کے رجحانات کے ساتھ ساتھ روپے کی قدر اور درآمدی لاگت سے بھی متاثر ہوتی ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *