برطانیہ کے نامور مزاحیہ اداکار جمی کرکٹ انتقال کر گئے

برطانیہ کے نامور مزاحیہ اداکار جمی کرکٹ انتقال کر گئے

شمالی آئرلینڈ سے تعلق رکھنے والے معروف برطانوی کامیڈین جمی کرکٹ مختصر علالت کے بعد 80 برس کی عمر میں انتقال کر گئے۔

جمی کرکٹ اپنی صاف ستھری اور شائستہ مزاحیہ انداز کے باعث برطانیہ سمیت مختلف ممالک میں مقبول تھے۔ انہوں نے کئی مرتبہ برطانیہ کے معروف رائل ویرائٹی شوز میں اپنی فنکارانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا اور ناظرین سے خوب داد سمیٹی۔

یہ بھی پڑھیں:اسپائیڈر مین برانڈ نیو ڈےعالمی باکس آفس کی نئی سپر ہٹ فلم بن گئی

1945 میں شمالی آئرلینڈ کی کاؤنٹی ٹائرون میں پیدا ہونے والے جمی کرکٹ نے صرف 18 سال کی عمر میں ہالیڈے کیمپوں میں پرفارم کرنا شروع کیا، جہاں سے ان کے کامیاب فنی سفر کا آغاز ہوا۔ 1972 میں انہوں نے پونٹنز ہالیڈے کیمپ میں باقاعدہ کام کیا، جس کے بعد وہ برطانیہ بھر میں مختلف کامیڈی اور تفریحی پروگراموں کا حصہ بنتے رہے۔

اپنے کیریئر کے دوران جمی کرکٹ نے دی اوسمونڈز، برادرہُڈ آف مین، پال ڈینیلز اور دی کرینکیز سمیت کئی معروف فنکاروں کے ساتھ اسٹیج شیئر کیا۔ ان کا ٹی وی شو ‘اینڈ دیئرز مور’ سینٹرل ٹیلی ویژن پر نشر ہوا، جبکہ بی بی سی ریڈیو 2 پر ان کا پروگرام ‘جمیز کرکٹ ٹیم’ بھی شائقین میں بے حد مقبول رہا۔

یہ بھی پڑھیں:تابش ہاشمی کی پوسٹ نے سوشل میڈیا پر ہلچل مچا دی، حقیقت سامنے آ گئی

جمی کرکٹ کی وفات پر برطانوی شوبز حلقوں اور مداحوں نے گہرے دکھ کا اظہار کرتے ہوئے انہیں صاف ستھری مزاح کے ایک منفرد فنکار کے طور پر خراج عقیدت پیش کیا۔

editor

Related Articles