رونالڈو دیسی دولہا بن گئے؟ اے آئی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

رونالڈو دیسی دولہا بن گئے؟ اے آئی تصاویر نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

فٹبال سپر اسٹار کرسٹیانو رونالڈو اور ان کی دیرینہ ساتھی جارجینا روڈریگز کی شادی سے متعلق قیاس آرائیوں کے درمیان مصنوعی ذہانت (اے آئی) سے تیار کی گئی دلچسپ تصاویر سوشل میڈیا پر تیزی سے وائرل ہو رہی ہیں۔

وائرل تصاویر میں رونالڈو اور جارجینا کو روایتی دیسی شادی کی مختلف رسومات میں شریک دکھایا گیا ہے۔ بعض تصاویر میں رونالڈو دیسی دولہا کے لباس میں نظر آتے ہیں، جبکہ جارجینا روایتی دلہن کے روپ میں دکھائی دیتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:پوتے کی شرارت نے دادی کو ایئرپورٹ پر مشکل میں ڈال دیا

اے آئی سے تیار کی گئی ان فرضی تصاویر میں مہندی، بارات اور دیگر شادی کی تقریبات کو بھی دیسی انداز میں پیش کیا گیا ہے، جس پر سوشل میڈیا صارفین دلچسپ تبصرے کر رہے ہیں۔

اگرچہ یہ تصاویر حقیقت پر مبنی نہیں بلکہ مصنوعی ذہانت کی مدد سے تخلیق کی گئی ہیں، تاہم ان کی حقیقت سے قریب دکھائی دینے والی شکل نے بہت سے صارفین کی توجہ اپنی جانب مبذول کر لی ہے۔ رونالڈو اور جارجینا کی شادی سے متعلق خبروں کے درمیان یہ اے آئی تصاویر انٹرنیٹ پر تفریح کا نیا موضوع بن گئی ہیں، جہاں صارفین انہیں خوب شیئر اور پسند کر رہے ہیں۔

editor

Related Articles