پاکستان کرکٹ ٹیم کو نیا بیٹنگ کوچ مل گیا، پی سی بی کا بڑا فیصلہ

پاکستان کرکٹ ٹیم کو نیا بیٹنگ کوچ مل گیا، پی سی بی کا بڑا فیصلہ

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے انگلینڈ کے خلاف اہم ہوم ٹیسٹ سیریز سے قبل قومی ٹیم کی بیٹنگ کو مزید مضبوط بنانے کے لیے بڑا فیصلہ کرتے ہوئے جنوبی افریقا سے تعلق رکھنے والے سابق کرکٹر مائیکل اسمتھ کو قومی ٹیم کا نیا بیٹنگ کوچ مقرر کر دیا ہے وہ آئندہ دو برس تک پاکستان کی ریڈ بال اور وائٹ بال دونوں ٹیموں کے ساتھ خدمات انجام دیں گے۔

پی سی بی کے ترجمان کے مطابق 46 سالہ مائیکل اسمتھ کو دو سالہ معاہدے پر قومی ٹیم کا بیٹنگ کوچ مقرر کیا گیا ہے وہ نہ صرف ٹیسٹ کرکٹ بلکہ ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی فارمیٹس میں بھی پاکستانی بیٹرز کی تکنیکی اور ذہنی صلاحیتوں کو بہتر بنانے پر کام کریں گے۔

پی سی بی حکام کا کہنا ہے کہ مائیکل اسمتھ کے پاس لیول فور کوچنگ کوالیفکیشن موجود ہے اور وہ بین الاقوامی معیار کی کوچنگ کا وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔ انہوں نے مختلف ڈومیسٹک اور فرنچائز کرکٹ میں بیٹنگ کوچ کی حیثیت سے نمایاں خدمات انجام دی ہیں، جس کے باعث بورڈ نے انہیں قومی ٹیم کے لیے موزوں انتخاب قرار دیا۔

یہ بھی پڑھیں:ایزی پیسہ صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، اگست میں نئی آفرز اور سہولتیں

مائیکل اسمتھ اس سے قبل پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی تین مختلف فرنچائزز کے کوچنگ اسٹاف کا حصہ رہ چکے ہیں جبکہ آسٹریلیا کی بگ بیش لیگ کی ٹیم ہوبارٹ ہریکینز اور کرکٹ تسمانیہ کے ساتھ بھی بطور بیٹنگ کوچ کام کر چکے ہیں۔ ان کی کوچنگ کے دوران کئی نوجوان بیٹرز نے نمایاں کارکردگی دکھائی۔

بطور کھلاڑی بھی مائیکل اسمتھ کا ریکارڈ متاثر کن رہا ہے۔ انہوں نے فرسٹ کلاس لسٹ اے اور ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں مجموعی طور پر 7 ہزار 29 رنز بنائے جن میں 9 سنچریاں اور 40 نصف سنچریاں شامل ہیں جبکہ ان کا تجربہ اب پاکستانی بیٹنگ لائن کو مضبوط بنانے میں استعمال کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق مائیکل اسمتھ جلد پاکستان پہنچ کر قومی ٹیم کو جوائن کریں گے اور 19 اگست سے انگلینڈ کے خلاف شروع ہونے والی تین ٹیسٹ میچوں کی ہوم سیریز سے قبل کھلاڑیوں کے ساتھ تربیتی کیمپ میں کام کا آغاز کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں:خراب بجلی میٹر تبدیل کرانے کے قواعد بدل گئے، صارفین کیلئے بڑی خوشخبری

پی سی بی کو امید ہے کہ نئے بیٹنگ کوچ کی تقرری سے حالیہ عرصے میں بیٹنگ میں درپیش مسائل پر قابو پانے میں مدد ملے گی اور قومی ٹیم انگلینڈ کے خلاف ہوم سیریز میں بہتر کارکردگی دکھانے میں کامیاب ہوگی۔

Qaisar Mirza
editor

Related Articles