فوڈ پانڈا کا بڑا اقدام، ڈیلیوری رائیڈرز کے لیے آرام گاہ قائم

فوڈ پانڈا کا بڑا اقدام، ڈیلیوری رائیڈرز کے لیے آرام گاہ قائم

فوڈ پانڈا پاکستان نے اپنے ڈیلیوری رائیڈرز کی سہولت اور فلاح کے لیے لاہور کے گولڈ کریسٹ مال میں ملک کا پہلا فلیگ شپ رائیڈر ریسٹ اسٹیشن قائم کر دیا ہے۔ یہ پاکستان میں اپنی نوعیت کا پہلا منصوبہ ہے، جس کا مقصد رائیڈرز کو آرڈرز کے درمیان آرام اور بنیادی سہولیات فراہم کرنا ہے۔

کمپنی کے مطابق شدید گرمی، طویل ڈیوٹی اور غیر متوقع موسمی حالات میں خدمات انجام دینے والے رائیڈرز کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے یہ اقدام کیا گیا ہے تاکہ انہیں آرام دہ اور باوقار ماحول میسر آ سکے۔

یہ بھی پڑھیں:جیمز ویب ٹیلی اسکوپ نے نیپچون کی تاریخ کا اہم راز کھول دیا

گولڈ کریسٹ مال میں قائم کیے گئے ریسٹ اسٹیشن میں ایئرکنڈیشنڈ ماحول، آرام دہ نشستیں، صاف پینے کے پانی کی سہولت اور موبائل فون چارج کرنے کے لیے ہائی اسپیڈ چارجنگ اسٹیشنز فراہم کیے گئے ہیں، تاکہ رائیڈرز اپنی شفٹ کے دوران بہتر انداز میں کام جاری رکھ سکیں۔

فوڈ پانڈا پاکستان کے چیف ایگزیکٹو آفیسر منطقہ پراچہ کا کہنا ہے کہ اس منصوبے پر کئی ماہ تک کام کیا گیا۔ ان کے مطابق ڈیلیوری رائیڈرز روزانہ لگن اور محنت سے لوگوں تک خدمات پہنچاتے ہیں، اس لیے وہ ایسی سہولیات کے مستحق ہیں جو ان کے آرام اور فلاح کو یقینی بنائیں۔

یہ بھی پڑھیں:جیمز ویب ٹیلی اسکوپ نے نیپچون کی تاریخ کا اہم راز کھول دیا

انہوں نے کہا کہ لاہور میں قائم کیا گیا یہ ریسٹ اسٹیشن ایک بڑے منصوبے کا آغاز ہے، جس کے تحت ملک بھر میں آخری مرحلے کی ڈیلیوری سروس انجام دینے والے کارکنوں کے لیے بہتر سہولیات فراہم کی جائیں گی۔

گولڈ کریسٹ مال کے چیف ایگزیکٹو آفیسر حسان پردیسی نے کہا کہ حقیقی سماجی بہتری اسی وقت ممکن ہے جب مختلف ادارے مشترکہ طور پر عوامی فلاح کے لیے کام کریں۔ ان کے مطابق اس شراکت داری کے ذریعے رائیڈرز کو پانی، ٹھنڈا ماحول اور موبائل چارجنگ جیسی بنیادی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں، جن کے وہ حقیقی معنوں میں مستحق ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:گوگل کا نیا اے آئی فیچر ایک دن بعد ہی بند، اصل وجہ سامنے آگئی

فوڈ پانڈا نے اس منصوبے کو دیگر بڑے شہروں تک توسیع دینے کے لیے کارپوریٹ اداروں، شاپنگ مالز، فیول اسٹیشنز، کمرشل پراپرٹی مالکان، رئیل اسٹیٹ ڈویلپرز اور بلدیاتی اداروں سے شراکت داری کی خواہش کا بھی اظہار کیا ہے۔

کمپنی کے مطابق لاہور میں پہلا رائیڈر ریسٹ اسٹیشن اس طویل مدتی منصوبے کا حصہ ہے، جس کا مقصد ملک بھر میں ایسے مراکز کا جال بچھانا ہے تاکہ ہر شہر میں ڈیلیوری رائیڈرز کو محفوظ اور جدید سہولیات سے آراستہ آرام گاہیں دستیاب ہوں۔

editor

Related Articles