سری لنکا کو دوسرے ٹیسٹ میں شکست، پاکستان نے سیریز 0-1 سے جیت لی

سری لنکا کو دوسرے ٹیسٹ میں شکست، پاکستان نے سیریز 0-1 سے جیت لی

راولپنڈی میں ہونیوالے دوسرے ٹیسٹ میچ میں پاکستان نے سری لنکا کو 8 وکٹ سے ہرا کر 2 میچز کی سیریز ایک صفر سے جیت لی۔

آج ٹیسٹ میچ کے چوتھے دن سری لنکا کی ٹیم اپنی دوسری اننگز میں  316 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی تھی جس کے بعد پاکستان کو میچ جیتنے کے لیے 90 رنز کا ہدف ملا جو قومی ٹیم نے 2 وکٹ کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

پاکستان کی جانب سے دوسری اننگز میں محمد عباس اور عامر جمال نے 3، 3 جبکہ رضا اللّٰہ 2 اور سلمان علی آغا اور ثاقب خان نے ایک، ایک وکٹ حاصل کی۔

یہ بھی پڑھیں : دوسرا ٹیسٹ : پاکستان کی سری لنکا کیخلاف دھواں دار بیٹنگ، 227 رنز کی بھاری برتری

اس سے قبل سری لنکا نے پاکستان کے خلاف سیریز کے دوسرے ٹیسٹ کے تیسرے دن کے اختتام تک 9 وکٹوں پر 309 رنز بنائے تھے، جس کے بعد آج پہلے ہی سیشن میں مہمان ٹیم کی دوسری اننگ اختتام کو پہنچ گئی تھی۔

واضح رہے کہ سری لنکا کی ٹیم پہلی اننگ میں 98 رنز پر آل آؤٹ ہو گئی تھی، محمد عباس نے 14، رضا اللّٰہ نے 21 اور عامر جمال نے 24 رنز کے عوض 3، 3 کھلاڑی آؤٹ کیے جبکہ 1 وکٹ ثاقب خان کو بھی ملی ، بعد ازاں پاکستانی ٹیم نے اپنی پہلی اننگ میں 325 رنز بنائے تھے۔

یاد رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہو گیا تھا جبکہ ٹیسٹ سیریز سے قبل 3 میچز کی ٹی ٹوئنٹی سیریز پاکستان نے 1-2 سے جیتی تھی۔

editor

Related Articles