چاند نظر آنے سے قبل مرکزی رویت ہلال کمیٹی کے چیئرمین مولانا عبدالخبیر نے بڑا اعلان کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں جاری ہے۔
مولانا عبدالخبیر کے مطابق رویت ہلال کمیٹی کا فیصلہ شریعت کے عین مطابق ہوگا۔ انہوں نے کہا کہ تمام زونل کمیٹیوں سے رابطے میں ہیں اور جیسے ہی شواہد آئیں گے قوم کو آگاہ کر دیا جائے گا۔
چیئرمین رویت ہلال کمیٹی نے عوام سے بھی اپیل کی ہے کہ وہ خود چاند دیکھیں۔
ایک سوال کے جواب میں مولانا عبدالخبیر نے بتایا کہ اس سال مرکزی رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس پشاور میں منعقد کیا جا رہا ہے، جس کے بعد باری باری ہر صوبے میں اجلاس منعقد کیا جائے گا۔
دوسری جانب بنگلہ دیش میں رمضان المبارک کا چاند نظر آگیا ، کل پہلا روزہ ہوگا۔

