2018 کا کرکٹ اسکینڈل پھر زیر بحث، پیٹ کمنز مشکل میں

2018 کا کرکٹ اسکینڈل پھر زیر بحث، پیٹ کمنز مشکل میں

آسٹریلوی کرکٹ میں 8 سال پرانا بال ٹیمپرنگ اسکینڈل ایک بار پھر زیر بحث آگیا ہے۔ سابق کھلاڑیوں کی جانب سے نئے انکشافات اور الزامات سامنے آنے کے بعد آسٹریلوی ٹیسٹ کپتان پیٹ کمنز کی قیادت پر سوالات اٹھنے لگے ہیں، جبکہ ان سے استعفے کا مطالبہ بھی زور پکڑ رہا ہے۔

آسٹریلوی وزیر کھیل انیکا ویلز نے اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ہے کہ ملک میں کرکٹ کھیلنے والا ہر بچہ اس اسکینڈل کی حقیقت جاننا چاہتا ہے۔ ان کے مطابق کرکٹ آسٹریلیا کی ذمہ داری ہے کہ وہ معاملے کی مکمل تحقیقات کرے اور سچ عوام کے سامنے لائے۔

دوسری جانب آسٹریلوی اخبار ’دی آسٹریلین‘ کے سینئر اسپورٹس صحافی رابرٹ کریڈوک نے اپنے مضمون میں مؤقف اختیار کیا ہے کہ بین کروفٹ کے حالیہ انکشافات کے بعد پیٹ کمنز کی ٹیسٹ کپتانی کا فوری جائزہ لیا جانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:اے آئی کمپنی نے قسمت بدل دی، ایک ہی دن میں 5 ہزار ملازمین کروڑ پتی بن گئے

تنازع دوبارہ کیسے شروع ہوا؟

اس نئے تنازع کی ابتدا سابق آسٹریلوی اوپنر عثمان خواجہ کی کتاب ’صبر‘ میں کیے گئے انکشافات سے ہوئی، جس میں انہوں نے دعویٰ کیا کہ بال ٹیمپرنگ کے معاملے میں پوری ٹیم ملوث تھی۔

سابق آسٹریلوی کھلاڑی ڈیوڈ وارنر اور اسکینڈل کے مرکزی کردار کیمرون بین کروفٹ نے بھی ان الزامات کی تائید کی، تاہم پیٹ کمنز نے ان دعوؤں کو احمقانہ قرار دیتے ہوئے مسترد کردیا۔

8 سال پرانا سینڈ پیپر اسکینڈل کیا تھا؟

یاد رہے کہ 2018 میں جنوبی افریقہ کے خلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے دوران آسٹریلوی کھلاڑی کیمرون بین کروفٹ کو سینڈ پیپر کے ذریعے گیند کی حالت تبدیل کرنے کی کوشش کرتے ہوئے پکڑا گیا تھا۔

اس واقعے کے بعد اس وقت کے کپتان اسٹیو اسمتھ، نائب کپتان ڈیوڈ وارنر اور بین کروفٹ کو پابندیوں اور سزاؤں کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

اب نئے الزامات نے ایک بار پھر آسٹریلوی کرکٹ کو مشکل سوالات کے سامنے کھڑا کردیا ہے۔ تاہم پیٹ کمنز کے خلاف استعفے کا مطالبہ اور ان کی کپتانی پر اٹھنے والے سوالات کے باوجود ان کے خلاف کسی نئی سزا یا باضابطہ کارروائی کی تصدیق سامنے نہیں آئی۔

editor

Related Articles