سلمان خان کے والد سلیم خان کی طبیعیت بگڑ گئی، وینٹی لیٹر پر منتقل

سلمان خان کے والد سلیم خان کی طبیعیت بگڑ گئی، وینٹی لیٹر پر منتقل

معروف بالی ووڈ اداکار سلمان خان کے والد، سینئر فلم اسکرین رائٹر سلیم خان طبیعت بگڑ گئی جس کے بعد انہیں وینٹی لیٹر پر منتقل کردیا گیا۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق بلڈ پریشر بڑھنے کی وجہ سے سلیم خان کے دماغ کے دائیں جانب خون کی شریانیں پھٹ گئی ہیں، اس وقت وہ وینٹی لیٹر پر ہیں اور آج ان کی سرجری بھی متوقع ہے۔

بھارتی فلم اسکرین رائٹر سلیم خان کو گزشتہ روز صبح ساڑھے 8 بجے کے قریب لیلاوتی اسپتال کے ایمرجنسی وارڈ میں لایا گیا تھا اور طبیعت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے آئی سی یو میں منتقل کر دیا گیا تھا جس کے بعد ان کی طبیعت میں کچھ بہتری آ گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت اور پاکستان کا دوبارہ مقابلہ کب ممکن ہوگا؟

واضح رہے کہ سلیم خان نے اپنے سابقہ رائٹنگ پارٹنر جاوید اختر کے ساتھ فلم شعلے، ہاتھی میرے ساتھی، زنجیر اور مسٹر انڈیا جیسی یادگار فلمیں تحریر کیں ، اُنہوں نے 24 نومبر 2025 کو اپنی 90 ویں سالگرہ منائی تھی۔

دوسری جانب  سوشل میڈیا پر صارفین سلمان خان کے والد سلیم خان کے لیے جلد صحتیابی کی دعائیں کررہے ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *