رمضان المبارک میں دسترخوان لگانے سے متعلق حکومت کا بڑا فیصلہ

رمضان المبارک میں دسترخوان لگانے سے متعلق حکومت کا بڑا فیصلہ

رمضان المبارک کے حوالے سے اسلام آباد میں مختلف شاہراہوں پر دسترخوان سجانے کے معاملے پر ضلعی انتظامیہ نے عوامی دسترخوان لگانے کے لیے رجسٹریشن لازمی قرار دے دی ہے۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ کے مطابق دسترخوان لگانے کے خواہشمند افراد مکمل تفصیلات کے ساتھ درخواست جمع کروا سکتے ہیں، جبکہ ضلعی انتظامیہ جگہ کی نشاندہی، سیکیورٹی سمیت دیگر سہولیات کی فراہمی یقینی بنائے گی۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ خواہشمند حضرات اپنے شناختی کوائف اور جگہ کی تفصیلات جمع کروا سکتے ہیں۔ ترجمان کے مطابق شہر بھر سے مجموعی طور پر اب تک 18 درخواستیں موصول ہو چکی ہیں۔

ترجمان ضلعی انتظامیہ نے بتایا کہ اسسٹنٹ کمشنرز کی جانب سے جگہ کا معائنہ کرنے کے بعد اجازت نامہ جاری کیا جائے گا، جبکہ بغیر رجسٹریشن عوامی دسترخوان لگانے کی اجازت نہیں ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: رمضان میں موسم کیسا رہے گا؟ محکمہ موسمیات کی بڑی پیشگوئی

Related Articles