عاصم اظہر کی خفیہ منگنی کی خبریں، گلوکار نے خود حقیقت بتادی

عاصم اظہر کی خفیہ منگنی کی خبریں، گلوکار نے خود حقیقت بتادی

پاکستانی گلوکار عاصم اظہر کے ایک حالیہ فوٹو شوٹ کی تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد ان کی خفیہ منگنی کی خبریں گردش کرنے لگیں۔ تصاویر میں گلوکار کو روایتی لباس میں ایک خاتون کے ساتھ بیٹھے دیکھا جاسکتا ہے، جس کے بعد مداحوں نے اسے منگنی یا شادی کی تقریب سمجھ لیا۔

تاہم عاصم اظہر نے ان قیاس آرائیوں کی تردید کرتے ہوئے انسٹاگرام اسٹوری میں وضاحت کردی کہ یہ صرف ایک فوٹو شوٹ تھا۔

گلوکار نے مزاحیہ انداز میں لکھا، ’’شوٹ تھی بھائی، سیٹ سے کسی نے پکچر لیک کردیں، اب کیا کرسکتے ہیں۔ ایسے اسٹنٹ کا شوق نہیں، ان شاء اللہ جب ہوگی تو دھوم دھام سے ہوگی۔‘‘

وائرل تصاویر میں عاصم اظہر کریم رنگ کے روایتی لباس میں دکھائی دیے، جبکہ ان کے ساتھ موجود خاتون نے ہلکے سبز رنگ کا دیدہ زیب عروسی جوڑا پہن رکھا تھا۔ تقریب کی مناسبت سے کی گئی سجاوٹ اور مہمانوں کی موجودگی نے تصاویر کو شادی یا منگنی کی تقریب کا تاثر دیا۔

تصاویر اور ویڈیوز سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے مسلسل سوالات کیے جانے لگے کہ آیا گلوکار نے واقعی منگنی کرلی ہے یا یہ کسی نئے پراجیکٹ کا حصہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں:شازیہ منظور کے گھر پر مسلح افراد کاحملہ، جان سے مارنے کی دھمکیاں

یہ پہلی بار نہیں کہ عاصم اظہر کی شادی سے متعلق خبریں سامنے آئی ہوں۔ اس سے قبل رمضان 2026 میں بھی ان کے نکاح کی افواہیں گردش کرتی رہی تھیں، تاہم ان کی تصدیق نہیں ہوسکی تھی۔

دلچسپ بات یہ ہے کہ حالیہ تصاویر وائرل ہونے سے چند روز قبل ایک کنٹینٹ کری ایٹر نے ویڈیو میں شوبز شخصیات کی ممکنہ شادیوں کا ذکر کرتے ہوئے عاصم اظہر، ہانیہ عامر اور صبا قمر کے نام بھی لیے تھے۔ اس پر ہانیہ عامر نے مزاحیہ انداز میں ردعمل دیتے ہوئے لکھا تھا، ’’آہستہ بولو، بے ہوش نہ ہو جائیں۔‘‘

واضح رہے کہ عاصم اظہر اس سے قبل اداکارہ اور سوشل میڈیا انفلوئنسر میرب علی سے منگنی کرچکے ہیں، تاہم بعد ازاں دونوں نے اپنی منگنی ختم کرنے کا اعلان کردیا تھا۔فی الحال عاصم اظہر کی جانب سے واضح کیا گیا ہے کہ وائرل تصاویر کسی حقیقی منگنی کی تقریب کی نہیں بلکہ فوٹو شوٹ کا حصہ تھیں۔

editor

Related Articles