بھارتی ایئرلائن پر بنگلادیشی فضائی حدود اور ائیر پورٹ کے استعمال پر پابندی

بھارتی ایئرلائن پر بنگلادیشی فضائی حدود  اور ائیر پورٹ کے استعمال پر پابندی

بنگلادیش نے بھارتی ایئرلائن اسپائس جیٹ کو 19 فروری 2026 سے اپنی فضائی حدود اور ایئرپورٹ کے استعمال سے روک دیا ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق ایئرلائن نے تقریباً 42 کروڑ بھارتی روپے (5 ملین ڈالر سے زائد) کے واجبات ادا نہیں کیے۔

بنگلادیش کی سول ایوی ایشن اتھارٹی (سی اے اے بی) کے مطابق بھارتی ایئرلائن پر نیویگیشن، لینڈنگ، پارکنگ اور دیگر ہوائی اڈہ چارجز کے کئی سال سے بقایا جات واجب الادا ہیں۔

اتھارٹی کا کہنا ہے کہ پابندی کے تحت اسپائس جیٹ کی پروازیں نہ تو بنگلادیشی فضائی حدود میں داخل ہو سکیں گی اور نہ ہی ملک کے کسی ایئرپورٹ پر لینڈ کر سکیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: ڈھاکہ نے بڑا قدم اٹھا لیا، بھارت کے لیے بنگلہ دیش کی سرزمین بھی تنگ

Related Articles