Skip to content
بانی پی ٹی آئی کو نہ تو حکومت اور نہ ہی اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے ڈیل کی آفر ہوئی ، رانا ثنا اللہ
Home - آزاد سیاست - بانی پی ٹی آئی کو نہ تو حکومت اور نہ ہی اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے ڈیل کی آفر ہوئی ، رانا ثنا اللہ
وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور سینیٹر رانا ثناء اللہ نے پی ٹی آئی سے مبینہ ڈیل کی خبروں کی سختی سے تردید کر دی ہے۔
رانا ثناء اللہ کا کہنا تھا کہ پی ٹی آئی کو نہ تو کسی قسم کی ڈیل کی آفر کی گئی ہے اور نہ ہی کوئی ڈیل کا آپشن ٹیبل پر موجود ہے۔
انہوں نے واضح کیا کہ بانی پی ٹی آئی کو نہ حکومت کی جانب سے اور نہ ہی اسٹیبلشمنٹ کی طرف سے کسی ڈیل کی پیشکش ہوئی ہے اور نہ ایسی کوئی ڈیل موجود ہے۔
وزیراعظم کے مشیر نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی کی سزاؤں کا فیصلہ عدالتوں میں ہوگا، جیسا کہ ماضی میں نواز شریف اور زرداری کے معاملے میں ہوا تھا۔