ملک میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے بعد ایک بار پھر اضافہ

ملک میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے بعد ایک بار پھر اضافہ

ملک میں پانچ روز مسلسل کمی کے بعد سونے کی قیمت میں آج اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے، جس کے بعد فی تولہ سونا 1400 روپے مہنگا ہوکر 4 لاکھ 23 ہزار 436 روپے کا ہوگیا۔

آل پاکستان صرافہ ایسوسی ایشن کے مطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت میں 1400 روپے کا اضافہ ہوا، جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1201 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 63 ہزار 28 روپے ہوگئی۔

دوسری جانب ملک میں چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ سامنے آیا ہے جہاں  فی تولہ چاندی 20 روپے مہنگی ہوکر 5 ہزار 878 روپے کی ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ کی صورتحال

عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کی قیمت میں تیزی ریکارڈ کی گئی، جہاں فی اونس سونا 14 ڈالر اضافے کے بعد 4009 ڈالر پر پہنچ گیا۔ اس اضافے کے ساتھ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت نے 4 ہزار ڈالر کی اہم سطح دوبارہ حاصل کرلی۔

یہ بھی پڑھیں :عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونا مہنگا، فی تولہ قیمت کیا رہی ؟

واضح رہے کہ مقامی اور عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں حالیہ اضافے سے قبل مسلسل پانچ روز تک کمی ریکارڈ کی گئی تھی، تاہم آج کی تیزی نے سونے کی قیمتیں دوبارہ آسمان پر پہنچ گئی ہیں ۔

سونے اور چاندی کی قیمتیں عالمی منڈی کے نرخوں، ڈالر کی قدر اور مقامی صرافہ مارکیٹ کی صورت حال کے مطابق تبدیل ہوتی رہتی ہیں۔ اس لیے زیورات کی خریداری یا سرمایہ کاری کرنے والے صارفین کو تازہ ترین نرخ معلوم کرنے کے بعد ہی فیصلہ کرنا چاہیے۔

editor

Related Articles