وادی تیراہ ،سکیورٹی فورسز نے طالبان ٹھکانوں کے خلاف بھرپور اورمؤثر کارروائی کرکے متعدد طالبان کو ہلاک کردیا ،افغان طالبان پوسٹیں چھوڑ کر فرار

وادی تیراہ ،سکیورٹی فورسز نے  طالبان ٹھکانوں کے خلاف بھرپور  اورمؤثر کارروائی کرکے متعدد طالبان کو ہلاک کردیا ،افغان طالبان پوسٹیں چھوڑ کر فرار

 وادی تیراہ میں پاک افغان سرحد پرپاکستانی سکیورٹی فورسز نےافغان طالبان کی جارحیت کا بھرپور اور دندان شکن جواب دیا ہے، سکیورٹی ذرائع کے مطابق سرحدی علاقوں میں فائرنگ اور اشتعال انگیز کارروائیوں کے بعد فوری اور مؤثر جوابی اقدام کیا گیا۔

  جوابی کارروائی کے دوران پاک فوج نے افغان طالبان کے متعدد مورچوں اور ٹھکانوں کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں افغان طالبان کی  کئی پوسٹیں تباہ ہو گئیں  کارروائی کے دوران بھاری ہتھیاروں کا استعمال بھی کیا گیا ۔

سکیورٹی ذرائع کے مطابق کارروائی میں متعدد افغان طالبان ہلاک ہوئے جبکہ کچھ  طالبان اپنی پوسٹیں چھوڑ کر فرار ہو گئے  قبل ازیں تیراہ بارڈر پر افغانی فورسز کی فائرنگ کا منہ توڑ جواب دیا گیا اور افواج پاکستان نے توپوں کے منہ کھول دئیے تھے

یہ بھی پڑھیں :تیراہ بارڈر پر افغانی فورسز کی فائرنگ, افواج پاکستان نے توپوں کے منہ کھول دیے

تیراہ بارڈر پر کشیدگی اس وقت بڑھ گئی جب افغان فورسز کی جانب سے فائرنگ کی گئی جس کے بعد پاک فوج نے بھرپور جوابی کارروائی کرتے ہوئے توپوں کا استعمال کیا،فائرنگ کا واقعہ سرحدی حدود کے قریب پیش آیا، افواج پاکستان کی طرف سے فائرنگ کا بھر پور طریقے سے اور دندان شکن جواب دیا گیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *