پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مسلسل اضافے کا سلسلہ جاری ہے، پیٹرول کی قیمت میں 4 روپے 10 پیسے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 6 روپے 41 پیسے فی لیٹر اضافہ کردیا گیا۔
حکومت کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول کی نئی قیمت 384 روپے 34 پیسے فی لیٹر مقرر کردی گئی ہے، جبکہ ڈیزل کی قیمت 415 روپے 83 پیسے فی لیٹر مقرر کی گئی ہے۔
نوٹیفکیشن کے مطابق پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتوں کا اطلاق کردیا گیا ہے۔