پیٹرول ریلیف اسکیم میں رجسٹریشن کا مسئلہ، 9771 پر ایس ایم ایس نہ جانے سے عوام پریشان

پیٹرول ریلیف اسکیم میں رجسٹریشن کا مسئلہ، 9771 پر ایس ایم ایس نہ جانے سے عوام پریشان

حکومت کی جانب سے موٹر سائیکل اور 800 سی سی تک گاڑیوں کے مالکان کے لیے متعارف کرائی گئی پیٹرول ریلیف اسکیم میں رجسٹریشن کے دوران شہریوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

 متعدد شہریوں کا کہنا ہے کہ سرکاری ہدایات کے مطابق 9771 پر ایس ایم ایس بھیجنے کی کوشش کے باوجود پیغام ارسال نہیں ہو رہا اور اگر پیغام چلا جاتا ہے تو آگے سے رجسٹریشن ناکام لکھا ہوا ہے اور متعدد بار کوشش کے باوجو د بھی یہی مسئلہ آتا ہے  جس کے باعث ریلیف حاصل کرنے کے لیے رجسٹریشن کا عمل متاثر ہورہا ہے۔

9771 پر ایس ایم ایس کا مسئلہ

حکومت نے کم آمدن والے شہریوں اور چھوٹی گاڑیوں و موٹر سائیکل استعمال کرنے والوں کو پیٹرول کی بڑھتی قیمتوں سے ریلیف دینے کے لیے مخصوص طریقہ کار متعارف کرایا ہے  تاہم شہریوں کی جانب سے شکایات سامنے آرہی ہیں کہ رجسٹریشن کے لیے 9771 پر مطلوبہ معلومات بھیجنے میں دشواری پیش آرہی ہے۔

کئی شہریوں کے مطابق وہ سرکاری ہدایات کے مطابق ایس ایم ایس بھیجنے کی کوشش کرتے ہیں، تاہم پیغام آگے نہیں جاتا یا مطلوبہ ردعمل موصول نہیں ہوتا  اس صورتحال نے ان شہریوں کو مزید پریشانی میں مبتلا کردیا ہے جو حکومتی ریلیف سے فائدہ اٹھانے کے خواہش مند ہیں۔

عوام میں آگاہی کی کمی

شہریوں کا کہنا ہے کہ ریلیف اسکیم کا اعلان تو کردیا گیا ہے، تاہم رجسٹریشن کے طریقہ کار کے حوالے سے عام لوگوں میں اب بھی مکمل آگاہی موجود نہیں، بہت سے افراد یہ نہیں جانتے کہ ایس ایم ایس کس فارمیٹ میں بھیجا جائے، کون سی معلومات فراہم کرنا ضروری ہیں اور رجسٹریشن کے بعد اگلا مرحلہ کیا ہوگا۔

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ حکومت کو چاہیے کہ اسکیم کے طریقہ کار کو عام فہم انداز میں واضح کرنے کے لیے بھرپور آگاہی مہم چلائے تاکہ زیادہ سے زیادہ مستحق افراد اس سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔

طریقہ کار آسان بنانے کا مطالبہ

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ اگر واقعی عوام کو پیٹرول کی قیمتوں میں ریلیف فراہم کرنا مقصود ہے تو رجسٹریشن کا طریقہ کار بھی آسان بنایا جائے۔،صرف ایس ایم ایس کے ذریعے رجسٹریشن کی سہولت رکھنے کے بجائے آن لائن پورٹل، موبائل ایپ یا دیگر آسان ذرائع بھی فراہم کیے جائیں تاکہ تکنیکی مشکلات کے باعث کوئی مستحق شہری ریلیف سے محروم نہ رہے۔

مستحق افراد متاثر نہ ہوں

عوامی حلقوں کا کہنا ہے کہ پیٹرول کی قیمتوں میں اضافے کے باعث موٹر سائیکل اور چھوٹی گاڑی استعمال کرنے والے شہری پہلے ہی مالی دباؤ کا شکار ہیں، ایسے میں اگر ریلیف اسکیم سے فائدہ اٹھانے کے لیے رجسٹریشن ہی مشکل ہوجائے تو حکومتی اقدام کا مقصد متاثر ہوسکتا ہے۔

شہریوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ 9771 پر ایس ایم ایس نہ جانے کے مسئلے کا فوری نوٹس لیا جائے، متعلقہ نظام کو مؤثر بنایا جائے اور رجسٹریشن کے طریقہ کار سے متعلق واضح ہدایات بڑے پیمانے پر عوام تک پہنچائی جائیں۔

عوام کا کہنا ہے کہ ریلیف کا اعلان کرنے کے ساتھ اسے حاصل کرنے کا طریقہ بھی آسان، واضح اور قابلِ رسائی ہونا چاہیے تاکہ حقیقی مستحق افراد بلا رکاوٹ حکومتی سہولت سے فائدہ اٹھا سکیں۔

editor

Related Articles