آبنائے ہرمز میں کنٹینر بردار بحری جہاز ڈوبنے کے ایرانی دعوے کے بعد سمندر میں تیرتے کنٹینروں اور دیگر اشیا کے مناظر سامنے آگئے ہیں۔
عرب میڈیا کے مطابق سمندر میں مختلف اشیا بکھری ہوئی دکھائی دے رہی ہیں۔
ایرانی پاسداران انقلاب کی بحریہ نے گزشتہ روز دعویٰ کیا تھا کہ ایک کنٹینر بردار بحری جہاز سمندری بارودی سرنگ سے ٹکرانے کے بعد ڈوب گیا۔
عرب میڈیا کے مطابق آبنائے ہرمز کے پانی میں کئی کنٹینر اور دیگر اشیا تیرتی ہوئی نظر آئیں۔ یہ مناظر ایرانی بحریہ کے جہاز ڈوبنے کے دعوے کے بعد سامنے آئے ہیں۔
سمندر میں تیرتے کنٹینر اس بات کی نشاندہی کرسکتے ہیں کہ کسی بحری جہاز سے سامان پانی میں گرا ہے
آبنائے ہرمز خلیج فارس کو بحیرۂ عمان سے ملانے والا اہم سمندری راستہ ہے۔ عالمی توانائی کی تجارت اور مختلف تجارتی جہازوں کی آمدورفت کے لیے اس آبی گزرگاہ کی اہمیت نمایاں ہے۔