گورنر راج کے بعد کے پی میں ترقی کا نیا پلان تیار، 29 میگا پراجیکٹس پر کام میں پیش رفت، اہم تفصیلات سامنے آگئیں

گورنر راج کے بعد کے پی میں ترقی کا نیا پلان تیار، 29 میگا پراجیکٹس پر کام میں پیش رفت، اہم تفصیلات سامنے آگئیں

خیبرپختونخوا میں معاشی سرگرمیوں کے فروغ اور سرمایہ کاری کے نئے مواقع پیدا کرنے کیلئے 29 بڑے ترقیاتی منصوبوں کو آگے بڑھانے کی تیاری تیز کردی گئی ہے۔ سیاحت سے لے کر صنعتی ترقی تک پھیلے ان منصوبوں میں گانول ٹورازم زون، کالام اسکی ریزورٹ اور رشکئی اسپیشل اکنامک زون بھی شامل ہیں، جبکہ گورنر فیصل کریم کنڈی نے منصوبوں میں شفافیت اور مقررہ وقت میں تکمیل یقینی بنانے کی ہدایت کردی ہے۔

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی کی زیرصدارت پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ سے متعلق اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں صوبے کے ترقیاتی منصوبوں، سرمایہ کاری کے امکانات اور مجوزہ قانون سازی کا جائزہ لیا گیا۔

 یہ بھی پڑھیں :پشاور ہائیکورٹ کیلئے معمول کے مقدمات سننے کا راستہ کھل گیا، گورنر راج اور ایم پی او کیسز پر پابندی برقرار

اجلاس میں مشیر برائے منصوبہ بندی عثمان سیف اللہ خان، چیف سیکرٹری خیبرپختونخوا ڈاکٹر محمد فخر عالم عرفان، ایڈیشنل چیف سیکرٹری پلاننگ اینڈ ڈویلپمنٹ اسلام زیب سمیت متعلقہ محکموں کے اعلیٰ حکام شریک ہوئے۔

حکام نے اجلاس کو خیبرپختونخوا پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے مجوزہ بل کے مختلف پہلوؤں پر بریفنگ دی۔ اس موقع پر مجوزہ اتھارٹی کے انتظامی ڈھانچے، اختیارات اور ذمہ داریوں کے بارے میں بھی تفصیلات پیش کی گئیں۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ صوبے میں سرکاری اور نجی شعبے کے اشتراک سے مختلف معاشی اور ترقیاتی منصوبوں پر کام جاری ہے۔ ان میں مجموعی طور پر 29 اہم منصوبے شامل ہیں جن کا مقصد صوبے میں سرمایہ کاری بڑھانے اور ترقیاتی سرگرمیوں کو وسعت دینا ہے۔

زیرغور منصوبوں میں ضلع مانسہرہ کا انٹیگریٹڈ ٹورازم زون گانول، کالام کا بویون اسکی ریزورٹ اور رشکئی اسپیشل اکنامک زون خصوصی اہمیت رکھتے ہیں۔ ان منصوبوں کے ذریعے سیاحت اور صنعتی شعبوں میں نجی سرمایہ کاری کے امکانات کو فروغ دینے پر توجہ دی جا رہی ہے۔

 یہ بھی پڑھیں :پشاور کو ماڈل سٹی بنانے کا عزم، گورنر راج کے بعد عملی کام نے پی ٹی آئی کے تمام جھوٹے دعوے دفن کر دئیے

گورنر فیصل کریم کنڈی نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کا مؤثر نظام صوبے میں نجی سرمایہ کاری بڑھانے میں اہم کردار ادا کرسکتا ہے۔ اس ماڈل کے ذریعے ترقیاتی منصوبوں کو تیزی سے آگے بڑھانے اور عوام کو بنیادی سہولیات فراہم کرنے میں بھی مدد ملے گی۔

انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ تمام منصوبوں پر عمل درآمد کے دوران شفافیت کو بنیادی اہمیت دی جائے۔ منصوبوں کی نگرانی کا مؤثر نظام بنایا جائے اور ان کی تکمیل میں غیر ضروری تاخیر سے گریز کیا جائے۔

گورنر کا کہنا تھا کہ سرمایہ کاروں کو اعتماد دینا اور انہیں کاروبار کیلئے سازگار ماحول فراہم کرنا ناگزیر ہے۔ نجی شعبے کو سہولتیں ملنے سے صوبے میں سرمایہ کاری کے نئے راستے کھل سکتے ہیں۔

  یہ بھی پڑھیں : پشاور کو ماڈل سٹی بنانے کا عزم، گورنر راج کے بعد عملی کام نے پی ٹی آئی کے تمام جھوٹے دعوے دفن کر دئیے

اجلاس میں 29 منصوبوں پر پیش رفت اور مجوزہ پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ اتھارٹی کے قیام سے متعلق امور کا جائزہ لیا گیا، جبکہ ان منصوبوں کو شفاف اور مؤثر انداز میں آگے بڑھانے پر زور دیا گیا۔

editor

Related Articles