جیفری ایپسٹین کی موت کیے ہوئی ؟ فارنزک ماہر کے سنسنی خیز انکشافات نے ہلچل مچا دی

جیفری ایپسٹین کی موت کیے ہوئی ؟ فارنزک ماہر کے سنسنی خیز انکشافات نے ہلچل مچا دی

امریکا میں کمسن لڑکیوں کی جنسی اسمگلنگ کے سنگین الزامات کا سامنا کرنے والے جیفری ایپسٹین کی موت سے متعلق نیا دعویٰ سامنے آگیا ہے۔ فارنزک امور کے ماہر ڈاکٹر مائیکل فری مین نے کہا ہے کہ ایپسٹین نے خودکشی نہیں کی تھی بلکہ اسے قتل کیا گیا تھا۔

ڈاکٹر مائیکل فری مین گزشتہ ایک سال سے جیفری ایپسٹین کی پوسٹ مارٹم رپورٹس اور متعلقہ تصاویر کا جائزہ لے رہے ہیں۔ ان کی خدمات ایپسٹین کے بھائی مارک ایپسٹین نے حاصل کی ہیں تاکہ موت کے حالات کا دوبارہ جائزہ لیا جاسکے۔

 یہ بھی پڑھیں :جیفری ایپسٹین فائلز میں بل گیٹس کا نام، میلنڈا فرنچ گیٹس کا خاموشی توڑتے ہوئے جذباتی انکشاف

فارنزک ماہر کے مطابق پوسٹ مارٹم تصاویر دیکھنے کے بعد ہی انہیں ایپسٹین کی موت کے سرکاری مؤقف پر شبہ ہوا۔ ان کا کہنا ہے کہ ایپسٹین کی گردن پر موجود نشانات پھندے سے لگنے والے نشانات کے بجائے گلا گھونٹنے کی طرف اشارہ کرتے ہیں۔

ڈاکٹر فری مین نے دعویٰ کیا کہ گردن پر موجود نشانات ایسے دکھائی دیتے ہیں جیسے کسی نے قتل کے ارادے سے ان کا گلا دبایا ہو۔

واضح رہے کہ جیفری ایپسٹین اگست 2019 میں نیویارک کی جیل میں مردہ پائے گئے تھے۔ اس وقت نیویارک سٹی کے چیف میڈیکل ایگزمینر، ایف بی آئی اور امریکی محکمہ انصاف نے ان کی موت کو خودکشی قرار دیا تھا۔

 یہ بھی پڑھیں :ٹرمپ انتظامیہ کے اہم عہدیداروں کی شامت ؟ڈیموکریٹس نے کانگریس میں احتساب کا محاذ کھولنے کا اعلان کردیا

سرکاری مؤقف کے مطابق ایپسٹین نے جیل میں پھندا لگا کر اپنی زندگی ختم کی تھی۔ ان کی نگرانی پر مامور دو جیل محافظ مبینہ طور پر سو گئے تھے  جس کے باعث انہیں واقعے کا علم نہیں ہوسکا۔

مزید یہ کہ ایپسٹین کے سیل کے باہر نصب نگرانی کے کیمرے بھی اس وقت خراب تھے۔ دستیاب فوٹیج میں صرف زرد رنگ کی ایک روشنی ایپسٹین کے سیل کی جانب بڑھتی دکھائی دی تھی۔

فارنزک ماہر کے تازہ دعوے نے سات سال بعد بھی ایپسٹین کی موت کے حوالے سے سوالات کو دوبارہ موضوع بحث بنا دیا ہے۔

editor

Related Articles