چین میں گرمی سے بچنے کا انوکھا انداز، کنول کے پتوں سے بنے قدرتی ماسک وائرل

چین میں گرمی سے بچنے کا انوکھا انداز، کنول کے پتوں سے بنے قدرتی ماسک وائرل

شدید گرمی کی لہر کے دوران چین میں ایک دلچسپ اور منفرد ٹرینڈ سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا، جہاں لوگوں نے دھوپ سے بچنے کے لیے کنول کے بڑے پتوں کو بطور قدرتی ماسک استعمال کرنا شروع کر دیا۔

یہ رجحان صوبہ سیچوان سے شروع ہوا جہاں موٹر سائیکل سواروں اور پیدل چلنے والوں نے کنول کے پتوں میں آنکھوں کے لیے سوراخ کر کے انہیں چہرے پر پہننا شروع کیا۔ بعض افراد نے انہیں ہیلمٹ یا ٹوپی کے ساتھ استعمال کیا تاکہ سورج کی تپش سے بہتر حفاظت حاصل کی جا سکے۔

یہ بھی پڑھیں :آئرلینڈ کے قحط میں عثمانی سلطنت کی مدد، انسانی ہمدردی کی تاریخی مثال

دلچسپ بات یہ ہے کہ یہ سادہ طریقہ نہ صرف دھوپ کو روکنے میں مددگار ثابت ہوا بلکہ اس میں ہوا کی آمد و رفت بھی جاری رہی، جس سے گرمی کا اثر کم محسوس ہوا۔

ماہرین کے مطابق یہ ایک ماحول دوست اور کم خرچ حل ہے، جو ظاہر کرتا ہے کہ شدید موسمی حالات میں لوگ کس طرح تخلیقی انداز اپناتے ہیں۔

یہ انوکھا ٹرینڈ ابتدا میں مزاحیہ لگ رہا تھا، مگر جلد ہی یہ ایک عملی مثال بن گیا کہ مشکل حالات میں سادہ اور قدرتی چیزوں سے بھی مؤثر حل نکالا جا سکتا ہے۔

editor

Related Articles