دنیا کے ذہین ترین پرندوں میں شمار ہونے والے کوا اب صفائی کے کام میں بھی انسانوں کی مدد کرنے لگے ہیں۔
میڈیا رپورٹس کے مطابق سویڈن کی ایک اسٹارٹ اپ کمپنی کورویڈ کلینگ نے ایک منفرد سسٹم متعارف کرایا ہے جس کے ذریعے کووں کو کچرا اٹھانے کی تربیت دی جا رہی ہے۔
اس سسٹم میں ایک خاص مشین استعمال کی جاتی ہے جہاں جیسے ہی کوا سگریٹ کے ٹکڑے یا دیگر چھوٹا کچرا ڈالے اسے فوری طور پر خوراک بطور انعام ملتی ہے۔
ماہرین کے مطابق کوے فطری طور پر بہت ذہین ہوتے ہیں اور مسئلے حل کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ انہیں بار بار مشق اور انعام کے ذریعے سکھایا جا سکتا ہے کہ کچرا جمع کرنا ان کے لیے فائدہ مند ہے۔
یہ بھی پڑھیں :
یہ طریقہ ’’پازیٹو ری انفورسمنٹ‘‘ پر مبنی ہے جس میں اچھا کام کرنے پر انعام دیا جاتا ہے اور یوں کوے خود اس عمل کو دہراتے رہتے ہیں۔ماہرین کا کہنا ہے کہ اگر یہ تجربہ کامیاب رہا تو مستقبل میں شہروں کی صفائی کے لیے ایک ماحول دوست اور کم خرچ حل سامنے آ سکتا ہے۔