وزیراعظم شہباز شریف آج ایران روانہ ہوں گے جہاں وہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی و دیگر کی نماز جنازہ میں شرکت کریں گے ۔
تفصیلات کے مطابق ایرانی صدر ابراہیم رئیسی و دیگر کی نماز جنازہ آج تہران میں ادا کی جائے گی، ایرانی صدر ابراہیم رئیسی، وزیر خارجہ حسین امیر عبداللہیان اور دیگر کی نماز جناز ہ سپریم لیڈر آیت اللہ خامنہ ای پڑھائیں گے ۔ صدر ابراہیم رئیسی کو مشہد میں جمعرات کو سپرد خاک کیا جائے گا ۔ سفارتی ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہباز شریف ایران کے ایک روزہ دورے پر تہران جائیں گے۔
مزید پڑھیں:گورنر خیبر پختونخوا کی علی امین گنڈاپور کو تکے، کباب کی دعوت
ذرائع کے مطابق مشہد میں جاں بحق ایرانی صدر اور ان کے ساتھیوں کی نماز جنازہ اورتدفین امام علی رضا کے روضے کے احاطے میں ہوگی۔ یاد رہے گزشتہ روز تہران کے شہر قم میں بھی ایرانی صدر اور ان کے ساتھیوں کی نماز جنازہ ادا کی گئی تھی۔ واضح رہے کہ ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر حادثے میں جاں بحق ہونے کے بعد نائب صدر محمد مخبر نے صدارتی ذ مہ داریاں سنبھال لی ہیں ، ایران میں باقاعدہ صدارتی ا لیکشن 28 جون کو ہوگا۔

