کم قیمت میں بڑے فیچرز، آئی ٹیل اے 300 سی اسمارٹ فون متعارف

کم قیمت میں بڑے فیچرز، آئی ٹیل اے 300 سی اسمارٹ فون متعارف

کم قیمت میں اسمارٹ فونز بنانے والی کمپنی آئی ٹیل نے نیا اے 300 سی متعارف کرا دیا ہے، جو بڑی بیٹری، مضبوط ڈیزائن اور زیادہ اسٹوریج کی سہولت کے ساتھ بجٹ صارفین کو مدنظر رکھ کر تیار کیا گیا ہے۔

فون کی پاکستان میں قیمت اور دستیابی سے متعلق فی الحال کوئی باضابطہ اعلان سامنے نہیں آیا، تاہم آئی ٹیل پاکستانی مارکیٹ میں پہلے ہی مختلف بجٹ فونز فروخت کرتی ہے، اس لیے مستقبل میں A300C کی پاکستان آمد کا امکان موجود ہے۔

آئی ٹیل A300C میں 6.56 انچ کا ایل سی ڈی ڈسپلے دیا گیا ہے، جس کی ریزولوشن 720 بائی 1612 پکسلز ہے۔ن اسکرین 90Hz ریفریش ریٹ کو سپورٹ کرتی ہے، جس کے باعث اسکرولنگ عام 60Hz اسکرین کے مقابلے میں زیادہ ہموار محسوس ہوسکتی ہے۔ بفون کو MIL STD 810H معیار کے مطابق بھی ٹیسٹ کیا گیا ہے، جس میں گرنے سمیت مختلف حالات میں مضبوطی کی جانچ شامل ہے۔ تاہم فون کو کوئی باضابطہ آئی پی ریٹنگ حاصل نہیں، اس لیے اسے واٹر پروف یا مکمل طور پر پانی سے محفوظ فون نہیں سمجھنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:فون کی بیٹری بچانے کا آسان طریقہ، صرف ایک سیٹنگ تبدیل کریں

آئی ٹیل اے 300 سی میں Unisoc T7100 چپ سیٹ دیا گیا ہے، جبکہ فون 4GB ریم اور 64GB اندرونی اسٹوریج کے ساتھ آتا ہے۔ اگر 64GB اسٹوریج کم محسوس ہو تو صارفین مائیکرو ایس ڈی کارڈ کے ذریعے اسے 2TB تک بڑھا سکتے ہیں۔ فون میں اینڈرائیڈ 16 گو ایڈیشن دیا گیا ہے، جو کم طاقت والے بجٹ فونز کے لیے تیار کیا گیا اینڈرائیڈ کا ہلکا ورژن ہے۔

A300C میں 5G کے بجائے 4G کنیکٹیویٹی دی گئی ہے۔ فون کے پچھلے حصے میں 8 میگا پکسل کا کیمرا جبکہ فرنٹ پر 5 میگا پکسل کا کیمرا موجود ہے۔ کیمرا سیٹ اپ بنیادی فوٹوگرافی اور ویڈیو کالز کے لیے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ ناس کے علاوہ فون میں پاور بٹن کے اندر فنگر پرنٹ سینسر، 3.5mm ہیڈ فون جیک اور DTS ساؤنڈ کے ساتھ اسپیکر بھی دیا گیا ہے۔

آئی ٹیل A300C کی نمایاں خصوصیات میں اس کی 6000mAh بیٹری شامل ہے، جو بجٹ فونز کے لحاظ سے کافی بڑی بیٹری ہے۔ فون 18W فاسٹ چارجنگ کو سپورٹ کرتا ہے اور یو ایس بی ٹائم سی  پورٹ کے ذریعے چارج ہوتا ہے۔ کمپنی فون کے ساتھ چارجر اور حفاظتی کور بھی فراہم کرتی ہے۔itel A300C کی بھارت میں قیمت 115 ڈالر مقرر کی گئی ہے۔ پاکستان میں فون کی باضابطہ قیمت اور دستیابی کا اعلان تاحال نہیں کیا گیا۔

editor

Related Articles