خیبر پختونخوا کے عوام نے جمعیت علمائے اسلام کے احتجاج کی کال مکمل مسترد کردی، شہروں میں زندگی رواں دواں، عوام اپنے معمولات زندگی میں مشغول

خیبر پختونخوا کے عوام نے جمعیت علمائے اسلام کے احتجاج کی کال مکمل مسترد کردی، شہروں میں زندگی رواں دواں، عوام اپنے معمولات زندگی میں مشغول

ڈیرہ اسماعیل خان سمیت خیبر پختونخوا کے تمام اضلاع میں عوام نے جمعیت علمائے اسلام (ف) کی احتجاجی کال مکمل مسترد کر دی ہے، جلسہ گاہیں خالی، جبکہ سڑکوں، گلیوں میں دکانیں کھلی ہیں، شہری معمولات زندگی میں مشغول ہیں۔ عوامی حلقوں نے اس احتجاج کو ذاتی مفادات سے تعبیر کر کے یکسر مسترد کر دیا ہے۔

جمعیت علمائے اسلام کی جانب سے اتوار کو سربراہ جمعیت علمائے اسلام ف کے کرپشن اور بدعنوانیوں اور قومی اداروں کے خلاف ہرزہ سرائی کے باعث مقدمات بننے کے خلاف احتجاج کا اعلان کیا گیا تھا، تاہم مقامی دن کے 11 بجنے کے باوجود احتجاجی مقامات پر صرف 8 سے 10 افراد ہی دکھائی دیے۔

یہ بھی پڑھیں:این اے 265 پشین کے حلف نامے میں الائیڈ بینک اکاؤنٹ چھپانے پر فضل الرحمان کی نااہلی کی درخواست تیار

خاص طور پر ’مولانا فضل الرحمان‘ کے آبائی علاقے ڈیرہ اسماعیل خان اور خیبر پختونخوا کے دیگر شہروں میں کارکنوں یا عام شہریوں کی تعداد کہیں نظر نہیں آئی۔

میڈیا نمائندوں کا کہنا ہے کہ عوام کی اکثریت نے اس احتجاجی کال سے لاتعلقی اختیار کی ہے، جس کی وجہ سے احتجاجی سرگرمیاں انتہائی محدود دکھائی دیں۔

عوامی حلقوں کی تنقید اور مؤقف

مختلف شہروں سے سامنے آنے والے عوامی ردعمل میں شہریوں نے جمعیت علمائے اسلام کی قیادت پر کڑی تنقید کی ہے۔

کرک سے تعلق رکھنے والے شہریوں کا کہنا ہے کہ  فضل الرحمان کا احتجاج ان کا اپنا ذاتیات کا معاملہ ہے اور عوام کا اس سے کوئی سروکار نہیں کیونکہ یہ تحریک عوامی مسائل کے بجائے ذاتی مفادات کے لیے چلائی جا رہی ہے۔

مزید پڑھیں:’عوام سڑکوں پر خواری اور یہ محلوں میں عیش کریں‘ شہریوں نے فضل الرحمان کی احتجاجی کال مسترد کر دی

اسی طرح دیگر مقامی افراد نے رائے ظاہر کی کہ بے روزگاری، دہشتگردی اور بدعنوانی جیسے سنگین عوامی مسائل پر کبھی اس طرح سڑکوں پر احتجاج نہیں کیا گیا، بلکہ احتجاجی سیاست صرف اسی وقت شروع ہوتی ہے جب اقتدار میں مطلوبہ حصہ داری نہ ملے۔

ریاستی بیانیے اور اثاثوں پر اٹھنے والے سوالات

عوامی حلقوں کی جانب سے جاری کردہ بیانات میں اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ ماضی کی مختلف حکومتوں میں حصہ داری ملنے پر خاموشی اختیار کر لی جاتی تھی، لیکن اب ریاست کے خلاف بیانات دیے جا رہے ہیں۔

شہریوں کا کہنا تھا کہ ریاست ماں کا درجہ رکھتی ہے جس نے سیاسی شخصیات کو ایوانوں، اسمبلیوں اور پارلیمنٹ تک پہنچایا، اس لیے ریاست کے خلاف گفتگو مناسب نہیں ہے، ہمارا فضل الرحمان کے احتجاج سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔

شہریوں نے ’جے یو آئی‘ کی قیادت کے خاندانی پس منظر اور معاشی حیثیت پر سوالات اٹھاتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ماضی میں محدود وسائل کے باوجود آج ان کے انڈونیشیا، ملائیشیا، سعودی عرب اور دیگر خلیجی ممالک میں کاروبار پھیلے ہوئے ہیں، جن کے ذرائع آمدن کے حوالے سے وضاحت ضروری ہے۔

شہریوں کا کہنا ہے کہ ’کرپشن آشکار ہوئی، تو فضل الرحمان کے لیے ریاست بُری ہوگئی‘ فضل الرحمان کا ’احتجاج‘ محض ان کے ذاتی محلات اور کاروبار بچانے کی جنگ ہے جس سے عوام کا کوئی سروکار نہیں ہے۔ عوام نے ردعمل دیا ہے کہ فضل الرحمان کا بلیک میلنگ سے ذاتی تجوریاں بھرنے کا کھیل ختم ہو چکا ہے، فضل الرحمان کے ’سیاسی دنگل‘ اور ریاست کے ساتھ محاذ آرائی کے پیچھے چھپے مقاصد عوام خوب جان گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:ڈگری یافتہ نوجوان بے روزگار، فضل الرحمان کے بھائی بغیر ڈگری کے کمشنر تعینات؛ سول سروس کے قوانین کی دھجیاں اڑا دی گئیں

پاکستان کی سیاست میں احتجاجی تحریکوں اور دھرنوں کی ایک طویل تاریخ رہی ہے، جہاں سیاسی جماعتیں حکومت پر دباؤ بڑھانے کے لیے سڑکوں کا رخ کرتی ہیں۔

تاہم بدلتے ہوئے معاشی اور سماجی حالات میں عام شہریوں کی ترجیحات میں نمایاں تبدیلی آئی ہے۔ مہنگائی، روزگار کے مواقع کی کمی اور امن و امان کی صورتحال نے عوام کو سیاسی نعروں کے بجائے عملی اقدامات کی طرف متوجہ کیا ہے۔

جب کسی بھی سیاسی احتجاج کو عوامی تائید حاصل نہ ہو تو اس کی بنیادی وجہ عوام اور قیادت کے ایجنڈے کے درمیان پایا جانے والا خلیج ہوتا ہے، جو کسی بھی سیاسی جماعت کے لیے آئندہ کی حکمت عملی طے کرنے میں ایک اہم اشارہ ثابت ہوتا ہے۔

Related Articles