حصہ ملا تو موجیں، نہ ملا تو احتجاج، ڈی آئی خان کے شہریوں نے فضل الرحمان کی منافقانہ سیاست کو یکسر ٹھکرا دیا

حصہ ملا تو موجیں، نہ ملا تو احتجاج، ڈی آئی خان کے شہریوں نے فضل الرحمان کی منافقانہ سیاست کو یکسر ٹھکرا دیا

جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے دی گئی احتجاجی کال خیبر پختونخوا کے عوام نے یکسر مسترد کر دی ہے، جبکہ عوامی حلقوں کی جانب سے اسے ذاتی مفادات کے تحفظ کی ایک ناکام کوشش قرار دیا گیا ہے۔

ڈیرہ اسماعیل خان کے ایک شہری نے جے یو آئی (ف) کے جلسے اور احتجاجی کال کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کڑی تنقید کرتے کہا کہ مولانا فضل الرحمان اور مقامی نمائندوں کو اب صرف اپنے سیاسی مفادات کے لیے جلسوں کی یاد آئی ہے جبکہ مہنگائی کی چکی میں پسنے والے غریب عوام کا کسی کو کوئی خیال نہیں۔

شہری کا کہنا تھا کہ آٹا 165 روپے کلو تک پہنچ چکا ہے اور چینی و گھی جیسی بنیادی اشیائے ضروریہ غریب کی پہنچ سے باہر ہیں، مگر تین سے چار مرتبہ اس حلقے سے نشستیں جیتنے والوں کو عوام کے مسائل نظر نہیں آتے۔

 شہری  نے شدید برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ڈیرے والے اور سیاسی رہنما صرف ووٹ مانگنے کے وقت نظر آتے ہیں اور مشکل وقت میں غریب کو بے یار و مددگار چھوڑ دیتے ہیں، اس لیے ڈیرہ اسماعیل خان کے غریب عوام اس احتجاجی جلسے میں ہرگز شرکت نہیں کریں گے۔

ایک اور خاتون شہری نے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے جمعیت علماء اسلام (ف) کی جانب سے ملک بھر میں احتجاج اور دھرنوں کی کال کا پول کھول دیا ، مقررہ وقت صبح ساڑھے دس بجے تک احتجاجی مقامات پر کارکنوں کی عدم موجودگی اور صرف 8 سے 10 افراد کے اجتماع نے اس کال کو فلاپ ثابت کر دیا ہے۔

 عوامی حلقوں اور شہریوں نے اس احتجاج کو یکسر مسترد کرتے ہوئے اسے محض ذاتی مفادات اور اقتدار میں حصے داری کی جنگ قرار دیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں :شہریوں اور ٹرانسپورٹرز نے جے یو آئی (ف) کی احتجاجی کال مسترد کر دی، خیبرپختونخوا سے پنجاب جانیوالے تمام راستوں پر ٹریفک رواں دواں

موقع پر موجود ایک مقامی خاتون نے جے یو آئی (ف) کی قیادت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے انتہائی سخت تنقید کا نشانہ بنایا ، ان  کا کہنا تھا کہ جب ان لوگوں کو حکومتوں اور اقتدار میں حصہ ملتا ہے تو سب کچھ ٹھیک ہو جاتا ہے، لیکن جب حصے داری نہ ملے تو یہ فوری طور پر سڑکوں پر آ کر احتجاج اور دھرنوں کی سیاست شروع کر دیتے ہیں۔

خاتون نے سوال اٹھایا کہ کیا کبھی کسی نے ان لیڈروں کو عوام کے بنیادی مسائل، بڑھتی ہوئی بے روزگاری، مہنگائی یا دہشت گردی کے خلاف سڑکوں پر آواز اٹھاتے دیکھا ہے؟ انہوں نے کہا کہ یہ لوگ کبھی عوام کے لیے باہر نہیں نکلے، بلکہ یہ سب کچھ صرف اپنے ذاتی اور خاندانی مفادات کے تحفظ کے لیے کیا جا رہا ہے۔

ریاست کے کردار پر بات کرتے ہوئے خاتون کا کہنا تھا کہ ریاست ایک ماں کی طرح ہوتی ہے، جس نے ان کو ایوانوں، اسمبلیوں اور پارلیمنٹ کی بلندیوں تک پہنچایا،  یہ ملک اور ریاست آپ کی کوئی ذاتی جاگیر یا باپ کا چھوڑا ہوا خزانہ نہیں ہے جو آپ کچھ بھی بولتے رہیں ۔

خاتون نے فضل الرحمن کو ماضی کا ذکر کرتے ہوئے انکشاف کیا کہ ماضی میں ان کے  والد صاحب کے پاس کچھ بھی نہیں تھا اور ہاتھ میں صرف ایک خالی بیگ ہوتا تھا، لیکن آج انڈونیشیا، ملائیشیا اور خلیجی ممالک سمیت دنیا بھر میں ان کے اربوں روپے کے بزنسز موجود ہیں، آخر یہ پیسہ کہاں سے آیا؟

عوام نے اس احتجاجی کال کو مکمل طور پر مسترد کرتے ہوئے ثابت کر دیا ہے کہ اب عام آدمی سیاسی نعرے بازی اور ذاتی مفادات کی اس سیاست کو اچھی طرح سمجھ چکا ہے اور وہ کسی بھی ذاتی ایجنڈے کا حصہ بننے کو تیار نہیں ہے۔

editor

Related Articles