عمران خان اور پی ٹی آئی کو 2013 سے طالبان کی حمایت حاصل رہی، حکیم اللہ محسود کی بھرپور حمایت پر انتخابی مہم چلائی، جمشید بگھوان کا بڑا انکشاف
Home - آزاد انتخاب - عمران خان اور پی ٹی آئی کو 2013 سے طالبان کی حمایت حاصل رہی، حکیم اللہ محسود کی بھرپور حمایت پر انتخابی مہم چلائی، جمشید بگھوان کا بڑا انکشاف
سینیئر صحافی جمشید بگھوان نے دعویٰ کیا ہے کہ سال 2013 سے تحریکِ انصاف کو طالبان کی مکمل حمایت حاصل رہی ہے، جبکہ 2021 کی افغان پالیسی نے پاکستان کو سنگین نتائج سے دوچار کیا ہے۔
سینیئر صحافی جمشید بگھوان نے آزاد ڈیجیٹل کے ساتھ خصوصی انٹرویو میں انکشافات کیا ہے کہ سال 2013 میں خیبر پختونخوا میں جس انداز میں ایک سیاسی جماعت اقتدار میں آئی، اس کے پس منظر میں شدت پسندوں کی گہری حمایت موجود تھی۔
انہوں نے بتایا کہ وقت طالبان اور عسکریت پسندوں کی جانب سے تمام بڑی سیاسی جماعتوں کو سخت دھمکیاں دی جا رہی تھیں کہ وہ انتخابی مہم نہیں چلا سکتیں۔
پشاور کے مقامی سیاسی پس منظر سے تعلق رکھنے والے نامور سیاستدان غلام احمد بلور، جن کے آباؤ اجداد پشاور میں پیدا ہوئے، وہ اپنے حلقے کے اندر کوئی سیاسی جلسہ نہیں کر سکے۔ اس کے برعکس، عمران خان ایک بڑی سلیبریٹی کی حیثیت سے پشاور کی گلیوں میں بے خوف و خطر گھومتے رہے اور انہیں کسی قسم کی کوئی رکاوٹ یا خطرہ پیش نہیں آیا نہ کسی نے کوئی دھمکی دی۔
اے این پی کی مشکلات اور شدت پسندوں کی دھمکیاں
جمشید بگھوان نے کہا کہ اس وقت اے این پی کو شدید سیکیورٹی چیلنجز کا سامنا تھا۔ اس وقت کالعدم تنظیم کے رہنما حکیم اللہ محسود کی طرف سے واضح دھمکیاں دی گئی تھیں کہ اگر مخصوص جماعتوں یا امیدواروں کو ووٹ دیا گیا تو نتائج برے ہوں گے۔
🚨🚨 فضل الرحمان کے مدروسوں کی تجاوزات کسی ایک جگہ نہیں تقریباً ہر مدرسے کی یہی کہانی ہے۔ مفتی محمود مرکز تو صرف ایک ہے، اس کے علاوہ انگنت مدرسے ہیں جس پر تجاوزات قائم کی گئی ہیں۔ فضل الرحمان کا مسئلہ تجاوزات کے خلاف آپریشن نہیں بلکہ ذاتی انا کا مسئلہ ہے؛ سینئر صحافی جمشید بگھوان
@ajtabassum
اس دوران بڑے کارکنوں کو نشانہ بنایا گیا اور انہیں موت کے گھاٹ اتار دیا گیا۔ اسی ماحول میں پی ٹی آئی کو طالبان کے رویے سے بالواسطہ فائدہ پہنچا کیونکہ وہ ان کے خلاف بیانات دینے سے گریزاں تھے۔
اس سے قبل 2002 کے انتخابات کا حوالہ دیتے ہوئے انہوں نے بتایا کہ جب جے یو آئی جیت رہی تھی تو اس وقت بھی انہیں مخصوص حلقوں اور تبلیغی پس منظر رکھنے والے افراد یعنی ’ریڈ ون‘ کی حمایت حاصل تھی جنہوں نے ان کے لیے انتخابی مہم چلائی تھی۔
ضربِ عضب، دہشتگردی کا خاتمہ اور امن کی واپسی
جمیشید بگھوان نے کہا کہ ملکی سلامتی کے تناظر میں دہشتگردی کے خلاف فیصلہ کن اقدامات اٹھائے گئے۔ سانحہ اے پی ایس کے بعد ریاست نے سخت مؤقف اپنایا اور تاریخی آپریشن ضربِ عضب کا آغاز ہوا۔
اس عسکری آپریشن کے نتیجے میں تمام عسکریت پسندوں اور طالبان کو پاکستانی سرحد سے دھکیل کر افغانستان کے اندر تک محدود کر دیا گیا، جس کے بعد ملک بھر میں ایک طویل عرصے بعد امن کی فضا بحال ہوئی اور عوام نے سکھ کا سانس لیا۔
سال 2021 کی افغان پالیسی اور اس کے مضمرات
جمشید بگھوان نے کہا کہ افغانستان میں سال 2021 کی تبدیلیوں اور طالبان کی حکومت کی واپسی کے دوران پاکستان کی پالیسی نے ایک نیا موڑ لیا۔
اس وقت پاکستان کے اندر طالبان کی حکومت پر خوشیاں منائی گئیں اور ان کی کھل کر حمایت کی گئی۔ اس پوری صورتحال کے حوالے سے 5,000 افراد پر مشتمل باقاعدہ مہم چلائی گئی جس کی نگرانی مراد سعید کر رہے تھے۔ یہ پالیسی اور فیصلے بعد میں پاکستان کے لیے انتہائی مہنگے ثابت ہوئے۔
انہوں نے کہا کہ ان تمام زمینی حقائق اور اندرونی خبروں سے وہ اس لیے گہرائی سے واقفیت رکھتے ہیں کیونکہ یہ تمام رپورٹس سب سے پہلے خود میری تحریر کردہ تھیں جو معروف قومی اخبارات میں شائع ہوئی تھیں۔
سیاسی افق اور پالیسیوں کے تضادات کا جائزہ
واضح رہے کہ پاکستانی سیاسی تاریخ میں عسکریت پسندی اور انتخابی سیاست کا یہ امتزاج ہمیشہ سے انتہائی حساس رہا ہے۔ سال 2002 سے لے کر 2021 تک کے ادوار میں نظریاتی اور علاقائی بنیادوں پر جو تبدیلیاں رونما ہوئیں، انہوں نے قومی سلامتی پر گہرے اثرات مرتب کیے۔
ایک جانب جہاں ریاست نے جرأت مندانہ فیصلوں کے ذریعے دہشتگردی کے نیٹ ورکس کو توڑا، وہیں دوسری جانب پڑوسی ملک میں طاقت کی منتقلی کے دوران اختیار کی جانے والی پالیسیوں پر اندرونِ ملک شدید سوالات اٹھے۔
اس نوعیت کے سیاسی جوڑ توڑ اور پالیسی شفٹس نے ملکی معیشت اور داخلی سلامتی دونوں کو براہِ راست متاثر کیا، جس کے اثرات آج بھی قومی دھارے میں محسوس کیے جا رہے ہیں۔