جمعیت علماء اسلام (جے یو آئی) کی مرکزی قیادت کی جانب سے مولانا فضل الرحمان کی کرپشن، قومی اداروں کے خلاف محاذ آرائی پر ملک بھر میں ان کے خلاف سامنے آنے والے ردعمل کے خلاف صوبہ بھر میں احتجاج کی کال کو عوام نے یکسر مسترد کر دیا ہے۔
مولانا فضل الرحمان کی احتجاجی کال بے اثر، خیبر پختونخوا سے پنجاب آنے والی ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں۔ جی ٹی روڈ N-5 پر گاڑیوں کی آمدورفت بلا رکاوٹ جاری، احتجاجی کال مسافروں کی نقل و حرکت متاثر کرنے میں ناکام رہی۔ تازہ ترین صورتحال بتا رہے ہیں نمائندہ آزاد ڈیجیٹل احسان قریشی https://t.co/dSOTOJvxvR
— Azaad Urdu (@azaad_urdu) November 15, 2026
پشاور سمیت خیبر پختونخوا کے دیگر اضلاع میں بھی احتجاج کی کال کا کوئی اثر دیکھنے میں نہیں آیا اور تمام شہروں میں معمولاتِ زندگی بالکل بحال رہے۔ تمام بڑے شہروں میں کہیں بھی جمعیت علمائے اسلام کا کوئی جلسہ یا کارکن احتجاج کرتے ہوئے نظر نہیں آ رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:حصہ ملا تو موجیں، نہ ملا تو احتجاج، ڈی آئی خان کے شہریوں نے فضل الرحمان کی منافقانہ سیاست کو یکسر ٹھکرا دیا
پشاور کے مرکزی اور تاریخی مقامات یعنی قصہ خوانی بازار اور خیبر بازار کے سنگم پر زمینی حقائق نے واضح کر دیا کہ عوام کا اس احتجاج سے کوئی لینا دینا نہیں ہے۔
جے یو آئی (ف) کی احتجاجی کال کے باوجود بنوں میں فی الحال کوئی احتجاج نہیں ہو رہا۔ شہر میں کاروباری سرگرمیاں اور ٹریفک کی آمدورفت معمول کے مطابق جاری ہے، تازہ ترین صورتحال بتا رہے ہیں نمائندہ آزاد ڈیجیٹل https://t.co/TQMQsSr6LV
— Azaad Urdu (@azaad_urdu) November 15, 2026


