شہریوں اور ٹرانسپورٹرز نے جے یو آئی (ف) کی احتجاجی کال مسترد کر دی، خیبرپختونخوا سے پنجاب جانیوالے تمام راستوں پر ٹریفک رواں دواں

شہریوں اور ٹرانسپورٹرز نے جے یو آئی (ف) کی احتجاجی کال مسترد کر دی، خیبرپختونخوا سے پنجاب جانیوالے تمام راستوں پر ٹریفک رواں دواں

جمعیت علماء اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمان کی جانب سے دی گئی احتجاجی کال خیبر پختونخوا کے عوام نے یکسر مسترد کر دی ہے، جبکہ عوامی حلقوں کی جانب سے اسے ذاتی مفادات کے تحفظ کی ایک ناکام کوشش قرار دیا گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق جے یو آئی (ف) کے صوبائی امیر کی جانب سے صوبے کے مختلف اضلاع میں احتجاج کی کال دی گئی تھی , اس احتجاج کا مقصد تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن، پارٹی قیادت کے خلاف حکومتی کارروائیوں اور معدنیات کی پالیسی کو بنایا گیا تھا، تاہم شہریوں کے مطابق اصل کہانی کچھ اور ہی ہے۔

جی ٹی روڈ پر ٹریفک معمول کے مطابق رواں دواں

این-5 جی ٹی روڈ پر زمینی صورتحال یہ رہی کہ احتجاجی کال کے باوجود خیبر پختونخوا سے پنجاب میں داخل ہونے والی تمام مسافر گاڑیاں، نجی ٹرانسپورٹ اور مال بردار ٹرک معمول کے مطابق بلا تعطل رواں دواں رہے،  شاہراہوں پر کسی قسم کا کوئی پہیہ جام یا رکاوٹ دیکھنے میں نہیں آئی، جس سے یہ ثابت ہو گیا کہ عوام نے اس کال کو مکمل طور پر نظر انداز کر دیا ہے۔

عوام کا کڑا تنقیدی ردعمل

مقام پر موجود شہریوں نے اس صورتحال پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ  جب عام شہریوں کے گھروں اور کاروبار پر تجاوزات کے خلاف کارروائیاں کی جاتی ہیں تو مولانا فضل الرحمان کو کوئی تکلیف نہیں ہوتی، لیکن جب بات “محمود مرکز” اور ان کے اپنے ذاتی مفادات پر آتی ہے تو وہ فوراً میدان میں آ جاتے ہیں۔

عوام نے اس احتجاج کو مسترد کرتے ہوئے واضح کر دیا ہے کہ اب عوام ان ہتھکنڈوں اور ذاتی سیاست کو بخوبی سمجھ چکے ہیں اور وہ کسی بھی ذاتی یا خاندانی مفاد کی جنگ کا حصہ بننے کو تیار نہیں ہیں۔

اس ناکام احتجاج نے ایک بار پھر ثابت کر دیا ہے کہ عوام اب زمینی حقائق سے باخبر ہیں اور وہ سیاسی مفاد پر مبنی احتجاجی کالز کو یکسر مسترد کرتے ہیں۔

editor

Related Articles