ریڈمی کی اسکرین اور طویل بیٹری لائف کے ساتھ نئی اسمارٹ واچ متعارف

ریڈمی کی اسکرین اور طویل بیٹری لائف کے ساتھ نئی اسمارٹ واچ متعارف
زیومی نے اپنی نئی اسمارٹ واچ ریڈمی (Redmi Watch 6) اور اس کااین ایف سی( NFC) ورژن چین سے باہر عالمی مارکیٹ میں فروخت کے لیے پیش کر دیا ہے۔ یہ ماڈل پہلی بار اکتوبر میں چین میں لانچ کیا گیا تھا اور اب کئی مہینوں بعد دیگر ممالک میں دستیاب ہو رہا ہے۔

ریڈمی واچ 6 میں 2.07 انچ کا امولیڈ  ڈسپلے دیا گیا ہے جو (60Hz )ریفریش ریٹ اور 2000 نٹس تک کی شاندار برائٹنیس کو سپورٹ کرتا ہے۔ کمپنی کے مطابق اس میں 82 فیصد اسکرین ٹو باڈی ریشو اور 2 ملی میٹر کے انتہائی باریک بیزلز شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :ایپل واچ سیریز 11 رعایتی قیمت پر دستیاب، اپ گریڈ کرنے کا بہترین موقع

واچ کا ڈیزائن 9.9mm یونی باڈی ساخت پر مشتمل ہے جس میں ایلومینیم الائے فریم استعمال کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ اس میں اسٹین لیس اسٹیل ڈائل اور ایک اضافی فزیکل بٹن بھی دیا گیا ہے جو شارٹ کٹس اور کنٹرولز کے لیے استعمال ہوتا ہے۔

اس اسمارٹ واچ میں (550mAh) بیٹری شامل ہے جو کم استعمال میں 24 دن، نارمل استعمال میں 12 دن اور زیادہ استعمال میں 7 دن تک چل سکتی ہے۔اس میں ہپٹک فیڈبیک کے لیے 20 سے زیادہ وائبریشن پیٹرنز بھی دیے گئے ہیں جو نوٹیفکیشنز اور الرٹس کو زیادہ بہتر بناتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :پلاسٹک آلودگی کا حل؟ چین کی نئی ٹیکنالوجی سامنے آگئی

ریڈمی واچ  6 میں 150 سے زائد اسپورٹس موڈز موجود ہیں جبکہ یہ (5ATM )واٹر ریزسٹنس کو بھی سپورٹ کرتی ہے۔ اس میں ڈوئل ایل (L1)اینٹینا کے ساتھ ملٹی جی این ایس ایس(GNSS) سسٹم دیا گیا ہے جو زیادہ درست لوکیشن ٹریکنگ فراہم کرتا ہے۔

ہیلتھ فیچرز میں ہارٹ ریٹ مانیٹرنگ، بلڈ آکسیجن لیول، اسٹریس ٹریکنگ، سلیپ اینالیسس، بریتھنگ ایکسرسائزز اور خواتین کی صحت سے متعلق فیچرز شامل ہیں۔

یہ بھی پڑھیں :ریڈمی کے اسمارٹ فونز اب قسطوں پر دستیاب، الفلاح بینک کا بنا سود قرض دینے کا اعلان

ریڈمی واچ 6این ایف سی(Redmi Watch 6 NFC) ورژن میں کنٹیکٹ لیس پیمنٹس کی سہولت بھی موجود ہے جوماسٹرکارڈ  اورویزا کو سپورٹ کرتی ہے۔اسمارٹ واچ کی ابتدائی قیمت 125 ڈالر رکھی گئی ہے جبکہ این ایف سی(NFC) ورژن 139 ڈالر میں دستیاب ہوگا۔(Xiaomi)زیومی کی یہ نئی اسمارٹ واچ اپنے فیچرز، بیٹری لائف اور جدید ڈیزائن کی وجہ سے مڈ رینج سمارٹ واچ مارکیٹ میں ایک مضبوط مقابلہ ثابت ہو سکتی ہے۔

editor

Related Articles