سابق وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور نے وفاقی آئینی عدالت میں دائر درخواست پر وضاحت جاری کردی ہے۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر اپنے بیان میں علی امین گنڈاپور نے کہا کہ انہوں نے اپنے لیڈر عمران خان کے حکم پر بلاتاخیر وزارتِ اعلیٰ سے استعفے کی ہدایات پر عمل درآمد کروا کر اپنا فرض ادا کیا۔
علی امین گنڈاپور کا کہنا تھا کہ کسی بھی طرح کے کیس یا عدالتی کارروائی کے ساتھ نہ ان کا کوئی تعلق ہے اور نہ ہی ان کا کوئی عمل دخل ہے۔
“میں نے اپنے لیڈر عمران خان کے حکم کے مطابق بلا کسی تاخیر کے اپنی وزارتِ اعلیٰ کے استعفے کی ہدایات پر عمل درامد کروا کر اپنا فرض ادا کیا.
کسی بھی طرح کے کیس یا عدالتی کاروائی کے ساتھ نہ میرا تعلق ہے اور نہ میرا کوئی عمل دخل ہے”
علی امین خان گنڈاپور pic.twitter.com/S8GEDpqQYF— Ali Amin Khan Gandapur (@AliAminKhanPTI) May 21, 2026

