گورنر خیبر پختونخوا نے وزیراعلیٰٰ سہیل آفریدی کے استعفیٰ کا مطالبہ کرد یا

گورنر خیبر پختونخوا نے وزیراعلیٰٰ سہیل آفریدی کے استعفیٰ کا مطالبہ کرد یا

گورنر خیبرپختونخوا فیصل کریم کنڈی نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی پر الزام عائد کیا ہے کہ ان کے خیبر جانے کا مقصد دہشت گردوں کو سپورٹ کرنا تھا۔ انہوں نے کہا کہ صوبہ جل رہا ہے اور وزیراعلیٰ عیاشیاں کر رہے ہیں۔

پشاور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ سہیل آفریدی صوابی کی طرف منہ کرکے دکھا دیں، وہاں آنا تو بہت دور کی بات ہے، انہیں لگ پتہ جائے گا۔

گورنر خیبرپختونخوا نے کہا کہ وزیراعلیٰ نے کبھی دہشت گردوں کی مذمت نہیں کی۔ خیبرپختونخوا میں گورنر راج نافذ کرنے کا فیصلہ وفاقی حکومت کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: گورنر خیبر پختونخوا کا پی ٹی آئی کو چیلنج، لانگ مارچ صوابی سے گزار کر دکھائیں

فیصل کریم کنڈی کا کہنا تھا کہ سہیل آفریدی نے لانگ مارچ کو بھی لکی ایرانی سرکس میں تبدیل کر دیا ہے۔ صوبہ جل رہا ہے اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا عیاشیاں کر رہے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ وفاق کے بغیر صوبہ نہیں چل سکتا، لیکن وزیراعلیٰ وفاق سے ہی لڑائی کر رہے ہیں۔ آپ اسلام آباد صرف رہائی کے لیے جاتے ہیں۔

Related Articles