واہگہ بارڈر پرصورتحال اس وقت دلچسپ ہو گئی جب واہگہ باڈر پر بھارتی اداکار اینٹی پاکستان فلم کی تشہیر دھری کی دھری رہ گئی اور پاکستانی گلوکار عاطف اسلم کےکوک اسٹوڈیومیں گائے گئےمشہور گانے کی آوازاونچی ہو گئی اور اس نے وہاں موجود شائقین کی ساری توجہ اپنی طرف کھینچ لی۔
میڈیا ذرائع کے مطابق بھارتی اداکار سارہ علی خان اور آیوشمان کھرانہ اپنی آنے والی فلم اڈتا تیر کی تشہیر کے لیے واہگہ اٹاری بارڈر پہنچے، مگر سوشل میڈیا پر زیرِ گردش ایک ویڈیو نے سارا منظر ہی دلچسپ بنا دیا۔
ویڈیو میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ اسی دوران پاکستانی جانب کوک اسٹوڈیو کی موسیقی کی آواز تیز ہوگئی۔ پھر کیا تھا، سوشل میڈیا صارفین کو بھارتی فلم کی تشہیر پر طنز کرنے کا موقع مل گیا۔
صارفین کے لیے یہ منظر کچھ یوں تھا کہ فلم کا پروموشن اپنی جگہ، مگر چرچا کوک اسٹوڈیو کا ہونے لگا! یوں اینٹی پاکستان فلم کی تشہیر کے دوران ایک غیر متوقع لمحہ سوشل میڈیا پر بحث کا موضوع بن گیا۔ البتہ موسیقی کی آواز بڑھانے کے پیچھے کسی خاص مقصد کی تصدیق نہیں ہوئی۔