نہ کوئی بندہ نہ احتجاج ، سہیل آفریدی کے آبائی ضلع خیبر میں واقع حجرے کے سامنے بھی دکانیں اور بازار کھلے رہے، زندگی معمول کے مطابق رواں دواں
Home - آزاد سیاست - نہ کوئی بندہ نہ احتجاج ، سہیل آفریدی کے آبائی ضلع خیبر میں واقع حجرے کے سامنے بھی دکانیں اور بازار کھلے رہے، زندگی معمول کے مطابق رواں دواں
خیبر پختونخوا میں انتشاری سیاست کے خاتمے اور گورنر راج کے نفاد کے بعد سہیل آفریدی کے آبائی ضلع خیبر کی تحصیل باڑہ میں معمولات زندگی روزانہ کی طرح جاری رہے، حجرے کے سامنے بھی دکانیں اور بازار کھلے رہے، ٹریفک رواں دواں رہی اور کاروباری سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں۔
تحصیل باڑہ میں سیکیورٹی صورتحال برقرار رکھنے کے لیے پولیس اہلکار مختلف چوکوں اور چوراہوں پر تعینات رہے، جبکہ ٹریفک پولیس اور ضلعی پولیس بھی چوکس اور الرٹ دکھائی دی۔
علاقے کی صورتحال کے مطابق سڑکیں بند نہیں کی گئیں، دکانیں اور بازار کھلے رہے اور شہریوں کی روزمرہ سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں۔
سہیل آفریدی کے آبائی علاقے میں عوام کے بڑے اجتماع اور احتجاج کے دعوؤں کے باوجود نہ کوئی احتجاج ہو رہا تھا اور نہ ہی پاکستان تحریک انصاف کے کارکن سڑکوں پر نکلے۔
باڑہ میں ماحول پرامن رہا اور ٹریفک سمیت کاروباری سرگرمیاں معمول کے مطابق جاری رہیں۔