انتشاری سیاست کا باب ہمیشہ کے لئے بند، اسلام آباد سے کنٹینرز ہٹانے کا عمل تیزی سے جاری

انتشاری سیاست کا باب ہمیشہ کے لئے بند،  اسلام آباد سے کنٹینرز ہٹانے کا عمل تیزی سے جاری

خیبر پختونخوا میں گورنر راج کے نفاذ کے بعد ملک بھر میں انتشاری سیاست کا باب ہمیشہ کے لیے بند ہونے کا دعویٰ کیا جا رہا ہے، جبکہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے کنٹینرز ہٹانے کا عمل تیزی سے جاری ہے، جس کے بعد شہریوں نے سکھ کا سانس لے لیا ہے۔

وفاقی وزیر پارلیمانی امور ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے بھی اسلام آباد سے کنٹینرز ہٹانے کے عمل کی تصدیق کر دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری اپنے بیان میں ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کا کہنا تھا کہ وفاقی دارالحکومت اسلام آباد سے کنٹینرز ہٹانے کا کام شروع کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد سے موٹروے تک سفر آسان بنانے کی تیاری، محسن نقوی نے بڑا حکم دے دیا

وفاقی وزیر پارلیمانی امور کے مطابق کنٹینرز ہٹانے سے شہریوں کو آمدورفت میں درپیش مشکلات ختم ہوں گی۔

طارق فضل چوہدری نے مزید کہا کہ امید ہے کہ دوبارہ کنٹینرز لگانے کی ضرورت نہیں پڑے گی۔

Related Articles