اگلی بار چاند پر بھی جلسہ کروادینا ! عظمی بخاری نے پی ٹی آئی کا جعلی پروپیگنڈا بے نقاب کردیا

اگلی بار چاند پر بھی جلسہ کروادینا ! عظمی بخاری نے پی ٹی آئی کا جعلی پروپیگنڈا بے نقاب کردیا

صوبائی وزیر اطلاعات عظمیٰ بخاری نے  پی ٹی آئی کی جانب سے سوشل میڈیا پر وائرل کی جانے والی احتجاجی ویڈیوز کی حقیقت کا پردہ چاک کر دیا۔

وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے پاکستان تحریک انصاف پر احتجاج سے متعلق جعلی ویڈیوز پھیلانے پر کہا ہے کہ جامشورو میں بوائلر کی پرانی ویڈیو کو پشاور احتجاج سے منسوب کیا گیا، جبکہ بھارتی شہری اشوک سوان نے جنتر منتر پر احتجاج کی ویڈیو کو اسلام آباد احتجاج کی ویڈیو بنا کر پیش کیا۔

عظمیٰ بخاری نے کہا کہ پی ٹی آئی کی جانب سے احتجاج کی جعلی ویڈیوز کی حقیقت سامنے آ گئی ہے اور یہ جعلی قیادت، جعلی انقلاب اور جعلی احتجاج پیش کیا جا رہا ہے۔

 انہوں نے طنزیہ انداز میں یہ بھی  کہا کہ اگلی بار چاند پر بھی جلسہ کروا دینا اور اس کے لیے ناسا کی ویڈیو لگا دینا۔

وزیر اطلاعات پنجاب نے خیبر پختونخوا حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ جس صوبائی حکومت کے زیر سایہ دہشتگرد محفوظ ہوں، پولیس نہتی ہو اور عوام کو ان کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا جائے، وہاں ایمرجنسی ہی لگتی ہے۔

عظمیٰ بخاری نے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے کہا  کہ جو وزیراعلیٰ قومی ترانے اور قومی پرچم کے احترام سے عاری ہو، وہ قابلِ نفرت ہوتا ہے۔

 انہوں نے پی ٹی آئی کی کے پی میں کارکردگی پر سوال اٹھایا کہ پی ٹی آئی حکومت نے 13 سال میں خیبر پختونخوا کو کیا دیا؟ ان کے بقول صوبے کے عوام کے ساتھ پی ٹی آئی حکومت کا سلوک روزِ روشن کی طرح عیاں ہے۔

یہ بھی پڑھیں : خیبرپختونخوا کے عوام نے انتشار کی سیاست کو مسترد کر دیا ، گورنر فیصل کنڈی سے امیر مقام کی ملاقات

واضح رہے کہ خیبرپختونخوا میں پی ٹی آئی کا لانگ مارچ بری طرح ناکام ہوچکا ہے اور اسی شرمندگی و خفت کو چھپانے کیلئے سوشل میڈیا کے جعلی پروپیگنڈے کا سہارا لیا گیا ، سڑکوں پر عوام کی عدم موجودگی نے پی ٹی آئی کے تمام دعوؤں کا پول کھول دیا ، یہی وجہ ہے کہ اپنی ناکامی پر پردہ ڈالنے کے لیے پرانی ویڈیوز اور من گھڑت خبریں پھیلا کر سیاسی بقا کی اخری کوشش کی گئی۔

خیبرپختونخوا میں معمولات زندگی رواں دواں

ادھر خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی اور گورنر راج کے نفاذ کے بعد اگلے روز معمولاتِ زندگی بحال ہے ، سڑکوں پر ٹریفک رواں دواں ہے، کاروباری مراکز اور دکانوں میں شہریوں کی آمد جاری ہے، جبکہ موبائل فون سروسز کی بحالی سے لوگوں کو رابطوں میں بھی سہولت مل رہی ہے  ، عوام  نے پی ٹی آئی کی انتشاری سیاست سے بیزاری کااظہار کیا  ہے حتی کہ لاکھوں اور کروڑوں افراد اکٹھے کرنے کے دعوے کرنیوالے خود سہیل آفریدی کے آبائی گھر کے باہر احتجاج کے لیے ایک بھی کارکن موجود نہیں ہوا۔

editor

Related Articles