خیبرپختونخوا میں تبدیلی کے بعد امن و امان کے لیے بڑا قدم، پولیس کو بکتر بند گاڑیوں کی فراہمی شروع، گاڑیاں پشاور پہنچ گئیں

گورنر خیبرپختونخوا امن و امان کے قیام اور پولیس کی استعداد کار بڑھانے کے لیے متحرک ہوگئے، صوبے کے ضم اضلاع میں تعینات پولیس اہلکاروں کو جدید بکتر بند گاڑیاں فراہم کرنے کی تیاری مکمل کرلی گئی ہے۔ جدید گاڑیاں گورنر ہاؤس پشاور پہنچا دی گئی ہیں، جنہیں باقاعدہ تقریب کے دوران پولیس کے حوالے کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخوا پولیس کو فراہم کی جانے والی یہ بکتر بند گاڑیاں جدید حفاظتی خصوصیات سے لیس ہیں۔ ہر گاڑی کی قیمت کروڑوں روپے بتائی جاتی ہے، جبکہ ان گاڑیوں کی فراہمی کا مقصد ضم اضلاع میں پولیس کی آپریشنل صلاحیت بہتر بنانے اور امن و امان کی صورتحال سے نمٹنے میں مدد فراہم کرنا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ جدید بکتر بند گاڑیاں ضم اضلاع میں تعینات پولیس کو فراہم کی جائیں گی، جہاں امن و امان کے قیام کے لیے پولیس کو مختلف چیلنجز کا سامنا رہتا ہے۔ ان گاڑیوں کی فراہمی سے پولیس اہلکاروں کو کارروائیوں کے دوران بہتر تحفظ فراہم کرنے میں مدد ملنے کی توقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:لاکھوں کے مجمعوں کے دعوے، سہیل آفریدی کے آبائی علاقے میں احتجاج کے لیے کوئی بھی کارکن باہر نہ نکلا

ذرائع کے مطابق گاڑیاں پولیس کے حوالے کرنے کے لیے باقاعدہ تقریب منعقد کی جائے گی، جس میں ان کی حوالگی کا عمل مکمل کیا جائے گا۔

گورنر خیبرپختونخوا نے صوبے میں امن و امان کا قیام اپنی اولین ترجیح قرار دیا ہے۔ جدید بکتر بند گاڑیوں کی فراہمی کو پولیس کی استعداد کار میں اضافے اور امن و امان کے لیے جاری اقدامات کا حصہ قرار دیا جا رہا ہے۔

Qaisar Mirza
editor

Related Articles