انٹرنیٹ پر بڑی تبدیلی کا رجحان، مشینیں انسانوں سے آگے نکل گئیں

انٹرنیٹ پر بڑی تبدیلی کا رجحان، مشینیں انسانوں سے آگے نکل گئیں

کلاؤڈ ہوسٹنگ کمپنی کلاؤڈ فلیئر کی تازہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مصنوعی ذہانت کے ایجنٹس اور خودکار سسٹمز نے پہلی بار انٹرنیٹ پر انسانی ٹریفک کو پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

میڈیارپورٹ کے مطابق اب مجموعی انٹرنیٹ سرگرمی کا 57.4 فیصد حصہ مشینوں اور بوٹس پر مشتمل ہے، جبکہ انسانی ٹریفک کم ہو کر 42.6 فیصد رہ گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں :چین کا بڑا کارنامہ، سمندر کے اندر دنیا کا پہلا تجارتی ڈیٹا سینٹر فعال

کمپنی کے سی ای او میتھیو پرنس کا کہنا ہے کہ یہ تبدیلی توقع سے کہیں زیادہ تیزی سے ہوئی ہے۔ ان کے مطابق اندازہ تھا کہ یہ صورتحال 2027 کے آخر یا اس کے آس پاس سامنے آئے گی، لیکن اے آئی کے بڑھتے ہوئے استعمال نے یہ حد پہلے ہی عبور کر لی۔

میڈیا رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ اے آئی ایجنٹس، خودکار پروگرام اور ڈیجیٹل بوٹس کے استعمال میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے، جس کے باعث انٹرنیٹ کا بڑا حصہ اب مشینوں کی سرگرمیوں پر مشتمل ہے۔

ماہرین کے مطابق یہ رجحان ظاہر کرتا ہے کہ ڈیجیٹل دنیا تیزی سے تبدیل ہو رہی ہے اور اے آئی بیسڈ سسٹمز آن لائن ایکو سسٹم میں اہم کردار ادا کر رہے ہیں۔

editor

Related Articles