پنجاب حکومت کا مستحق خواتین کو 50 ہزار آمدن کی شرط سے استثنیٰ دینے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا مستحق خواتین کو 50 ہزار آمدن کی شرط سے استثنیٰ دینے کا فیصلہ

پنجاب میں مستحق خواتین کو مفت قانونی امداد فراہم کرنے کے حکومتی اقدام میں اہم پیشرفت سامنے آئی ہے، جس کے تحت خواتین کے لیے آمدنی کی شرط میں نرمی کی تجویز دی گئی ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق ذرائع کا کہنا ہے کہ 50 ہزار روپے سے کم آمدنی کی شرط سے مستحق خواتین کو استثنیٰ دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے، جس کے بعد فیملی اور دیگر قانونی کیسز میں زیادہ خواتین مفت قانونی امداد حاصل کر سکیں گی۔

حکومت پنجاب کو اس حوالے سے سمری منظوری کے لیے ارسال کر دی گئی ہے، مجوزہ فیصلے کے تحت وہ خواتین بھی قانونی معاونت حاصل کر سکیں گی جو پہلے آمدنی کی حد کی وجہ سے اس سہولت سے محروم رہتی تھیں۔

یہ بھی پڑھیں :چھوٹے کاروباری طبقے کیلئے بڑا ریلیف، پنجاب حکومت 100 ارب روپے کا صنعتی پیکیج لے آئی

تاہم حکام کے مطابق عمومی پالیسی کے تحت یہ امداد ان افراد اور خواتین کو فراہم کی جائے گی جن کی ماہانہ آمدنی 50 ہزار روپے سے کم ہو۔

ادھر قانونی امداد کے اس پروگرام کے تحت سیشن کورٹ میں اب تک تقریباً ساڑھے 3 سو درخواستیں جمع کرائی جا چکی ہیں، جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ شہریوں کی بڑی تعداد اس سہولت سے فائدہ اٹھانے میں دلچسپی رکھتی ہے۔

تجزیہ کاروں کا کہنا ہے کہ اس فیصلے کے بعد مستحقین کی درست نشاندہی اور شفافیت کو یقینی بنانا ایک بڑا چیلنج ہوگا، مجموعی طور پر یہ اقدام فوری ریلیف کی سمت ایک مثبت پیش رفت قرار دیا جا رہا ہے، جس کے اثرات آئندہ دنوں میں واضح ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں :پیٹرول خرچ ختم؟ پنجاب حکومت کا پہلی بار ای بائیکس رینٹل سروس شروع کرنے کا فیصلہ

editor

Related Articles