کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی نے 9 محرم الحرام کو مظفرآباد میں دی گئی احتجاج کی کال واپس لے لی ہے۔
ذرائع کے مطابق یہ فیصلہ عوام کی عدم شرکت اورکشمیری عوام کی جانب سے احتجاج کی کال کو مسترد کئے جانے کے بعد کیا گیا، جس کے بعد کالعدم تنظیم نے مجبورا مجوزہ احتجاجی پروگرام منسوخ کرنے کا اعلان کیا۔
عوام نے انتشاری کمیٹی کی احتجاجی کال مسترد کردی
کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے ریاست مخالف بیانے کے بعد باشعور اور غیور کشمیریوں نے انتشاری کمیٹی کی احتجاج کی کال کو مسترد کردیا جس کے بعد کالعدم کمیٹی نے یہ فیصلہ کیا کہ 9 محرم کو مظفرآباد احتجاج کی کال واپس لی جائے۔
عوامی ایکشن کمیٹی کے ریاست مخالف بیانات
ذرائع کے مطابق کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کے ریاست اور اداروں کے خلاف بیانات کے بعد مقامی سطح پر شہریوں نے اس احتجاجی کال سے لاتعلقی اختیار کی، جس کے باعث انتشار پسندوں کو احتجاجی پروگرام عملی طور پر غیر مؤثر ہوتا دکھائی دیا۔
انتشار اور تشدد کی سیاست مسترد
ذرائع کا کہنا ہے کہ احتجاج کی تیاریوں کے باوجود شہریوں کی بڑی تعداد نے اس کال کا حصہ بننے سے گریز کیا اور انتشار اور تشدد کی سیاست کو مسترد کردیا، جس کے باعث صورتحال غیر مؤثر رہی۔
کالعدم عوامی ایکشن کمیٹی کی طرف سے موجودہ حالات اور عوامی عدم دلچسپی کو مدنظر رکھتے ہوئے اور احتجاج کھٹائی میں پڑتا ہوا دیکھ کر احتجاجی شیڈول واپس لینا پڑا ہے۔
عوامی حلقوں کا اظہار اطمینان
انتظامیہ کی جانب سے کسی بھی ناخوشگوار صورتحال سے بچنے کے لیے سیکیورٹی انتظامات پہلے ہی مکمل کر لیے گئے تھے، تاہم احتجاج کے باضابطہ طور پر نہ ہونے کے بعد صورتحال پرامن رہی،عوامی حلقوں نے بھی احتجاج کی منسوخی کو معمول کی صورتحال قرار دیتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا ہے۔