مردان سے تحریک انصاف کے ایم پی اے عبدالسلام سمیت درجنوں اہم عہدیدار از خود روپوش

مردان سے تحریک انصاف کے ایم پی اے عبدالسلام سمیت درجنوں  اہم عہدیدار از خود روپوش

لانگ مارچ ناکام ہوتے دیکھ کر اور عوام کی جانب سے پذیرائی نہ ملنے پر پی ٹی آئی کے اہم رہنمائوں کی جا نب سے از خود روپوش ہونے کا سلسلہ مزید تیز ہو گیا ۔

پاکستان تحریک انصاف کے ایم پی اے عبدالسلام سمیت درجنوں عہدیداروں کے غائب ہونے کی اطلاعات سامنے آئی ہیں۔

 یہ بھی پڑھیں :وفاق سے اربوں روپے وصول کیے پھر بھی واویلا! کے پی میں پی ٹی آئی حکومت کا مالیاتی ڈرامہ بے نقاب

از خود روپوش ہونے والوں میں پی ایس سی یونیورسٹی کیمپس کے آئی ایس ایف صدر عامر مروت،ایگریکچر یونیورسٹی پشاور کے آئی ایس ایف کے سابق چیف آرگنائزر امان اللہ،اسلامیہ کالج پی ایس سی کے آئی ایس ایف کے سابق جنرل سیکرٹری عبدالباسط شامل

ایگریکلچر یونیورسٹی پشاور کے آئی ایس ایف کے سابق نائب صدر جنید زادہ،آئی ایس ایف سے وابستہ شفقت اللہ، ڈی آئی خان میں پی ٹی آئی کے صدر انصاف یوتھ ونگ عمران گنڈاپور، سابق ناظم پی ٹی آئی غفار عیسر،سابق یونین کونسل چیئرمین پی ٹی آئی شریف دیال و دیگربھی منظر سے غائب ۔

ذرائع کے مطابق پی ٹی آئی سے وابستہ مزید درجنوں عہدیدار اور کارکن بھی گرفتاری کے خدشے کے باعث سامنے نہیں آ رہے۔

 یہ بھی پڑھیں :پی ٹی آئی قیادت خود ساختہ روپوشی اختیار کر کے گرفتاری دے رہی ہے،گورنر خیبر پختونخوا

ذرائع کا کہنا ہے کہ بعض رہنما اپنے معمول کے سیاسی اور تنظیمی رابطوں سے بھی گریز کر رہے ہیں۔پارٹی سے وابستہ افراد کے غائب ہونے کی اطلاعات ایسے وقت میں سامنے آئی ہیں جب پی ٹی آئی کی سیاسی سرگرمیاں جاری ہیں۔

editor

Related Articles