سہیل آفریدی کے لانگ مارچ میں کارکنوں کی تعداد 3 ہزار سے زیادہ نہیں، پشاور کے باخبر صحافی شہزادہ فہد کا دعویٰ

سہیل آفریدی کے لانگ مارچ میں کارکنوں کی تعداد 3 ہزار سے زیادہ نہیں،  پشاور کے باخبر صحافی شہزادہ فہد کا دعویٰ

 خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے لانگ مارچ میں کارکنوں کی تعداد پشاور داخلے کے وقت ڈھائی ہزار سے 3 ہزار کے درمیان ہے، جبکہ کتوبر چوک پر ہزاروں افراد سہیل آفریدی کے قافلے کے انتظار میں موجود ہیں۔

پشاور کے صحافی شہزادہ فہد نے دعویٰ کیا ہے کہ صوبائی انٹیلیجنس رپورٹ کے مطابق سہیل آفریدی کے قافلے میں پشاور داخلے کے وقت ڈھائی ہزار سے 3 ہزار افراد شامل ہیں۔

صحافی شہزادہ فہد کے مطابق کتوبر چوک میں ہزاروں کی تعداد میں لوگ وزیراعلیٰ سہیل آفریدی کے قافلے کا انتظار کررہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: سہیل آفریدی کا لانگ مارچ کی آڑ میں منشیات کی سمگلنگ کا دھندہ، فیاض الحسن چوہان کے تہلکہ خیز انکشافات

شہزادہ فہد نے اپنی ٹویٹ کے ساتھ سہیل آفریدی کے قافلے کی ویڈیو بھی شیئر کی ہے، جس میں قافلے کے ساتھ شریک افراد کی تعداد کم دکھائی دے رہی ہے۔

 

Related Articles