پولیس اور شہری جانیں قربان کر رہے ہیں، صوبائی حکومت کو ذمہ داری کا احساس دلانے کے لیے مزید کتنی جانیں چاہئیں؟ فیصل کریم کنڈی

پولیس اور شہری جانیں قربان کر رہے ہیں، صوبائی حکومت کو ذمہ داری کا احساس دلانے کے لیے مزید کتنی جانیں چاہئیں؟ فیصل کریم کنڈی

 خیبر پختونخوا کے ضلع کرک میں دہشت گردوں کے چھپ کر کیے گئے حملے میں 2 پولیس اہلکاروں کی شہادت پر گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے شدید ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا کو دہشت گردوں کے رحم و کرم پر چھوڑ دیا ہے۔

گورنر خیبر پختونخوا فیصل کریم کنڈی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر جاری اپنے بیان میں کرک میں پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کے واقعے کی شدید مذمت کی۔

فیصل کریم کنڈی نے کہا کہ صوبائی حکومت کی دہشت گردی کے ذمہ دار عناصر کی حمایت اور سمجھوتوں کی قیمت پولیس، مسلح افواج اور شہری اپنی جانوں کی قربانی دے کر ادا کر رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: ضلع کرک میں ’پی ٹی آئی‘ لانگ مارچ کے دوران پولیس پارٹی پر حملہ، ایس ایچ او سمیت 2 اہلکار شہید

انہوں نے سوال اٹھایا کہ صوبائی حکومت کو ذمہ داری کا احساس دلانے کے لیے مزید کتنی جانوں کا ضیاع درکار ہے؟

گورنر خیبر پختونخوا نے کرک پولیس کے شہید اہلکاروں کے اہلخانہ اور ساتھیوں سے تعزیت کا اظہار بھی کیا۔

Related Articles