ایران میں بڑھتی ہوئی مہنگائی اور افراطِ زر نے عوام کے لیے معاشی مشکلات بڑھا دی ہیں۔
ایرانی وزیر خزانہ سید علی مدنی زادہ نے اعتراف کیا ہے کہ شہریوں کی قوتِ خرید میں کمی سے معاشی دباؤ بڑھ رہا ہے۔
انہوں نے کہا کہ حکومت حالات بہتر بنانے اور عوامی مشکلات کم کرنے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔
تہران سے موصولہ اطلاعات کے مطابق ایرانی وزیر خزانہ سید علی مدنی زادہ نے اپنے بیان میں کہا کہ مہنگائی نے عوام کی مالی مشکلات میں اضافہ کیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :ایران پر ممکنہ امریکی حملے کے خدشات ، ایشیائی مارکیٹس میں مندی، خام تیل مزید مہنگا
ان کے مطابق روزمرہ ضروریات پوری کرنا شہریوں کے لیے مشکل ہوتا جا رہا ہے۔ افراطِ زر اور قوتِ خرید میں کمی نے عوام پر معاشی دباؤ بڑھا دیا ہے۔
وزیر خزانہ نے اپنے بیان میں مہنگائی کی شرح یا قیمتوں میں اضافے کے اعداد و شمار نہیں بتائے۔ تاہم انہوں نے تسلیم کیا کہ موجودہ معاشی حالات عوام کے لیے مشکلات پیدا کر رہے ہیں۔
سید علی مدنی زادہ نے کہا کہ حکومت معاشی حالات پر قابو پانے کے لیے اقدامات کر رہی ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ حکومتی کوششوں کا مقصد عوام کو درپیش مشکلات کم کرنا ہے۔
یہ بھی پڑھیں :امریکہ سے مذاکرات کا دروازہ کھلا، مزاحمت سے پیچھے نہیں ہٹیں گے، ایران کا دو ٹوک موقف


