اولمپکس میں شرکت کرنیوالے ہر ایتھلیٹ کو 10 ہزار ڈالر دینے کا اعلان

 اولمپکس میں شرکت کرنیوالے ہر ایتھلیٹ کو 10 ہزار ڈالر دینے کا اعلان

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی ) نے اولمپکس میں شرکت کرنے والے ہر ایتھلیٹ کو 10 ہزار ڈالر دینے کا اعلان کیا ہے۔

انٹرنیشنل اولمپک کمیٹی (آئی او سی) نے ’فٹ فار دا فیوچر اولمپک گرانٹ‘ کی منظوری دے دی ہے جس کے تحت اولمپکس میں شرکت کرنے والے ہر ایتھلیٹ کو 10 ہزار ڈالرز فراہم کیے جائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں : قومی کرکٹرز کیلئے بڑا پلان! پاور ہٹنگ ٹریننگ کے لیے امریکا بھیجنے پر غور

آئی او سی کے مطابق گرانٹ کے حصول کے لیے ایتھلیٹس کو باقاعدہ درخواست دینا لازمی ہو گا۔

پروگرام کے لیے ہر اولمپک ایونٹ میں 14 کروڑ ڈالرز کا خصوصی فنڈ مختص کیا گیا ہے۔

اس اقدام کا مقصد کھلاڑیوں کی حوصلہ افزائی کرنا اور انہیں بین الاقوامی سطح پر بہترین کارکردگی دکھانے کے لیے مزید سہولیات فراہم کرنا ہے ، کھیلوں کے حلقوں نے اس فیصلے کو ایتھلیٹس کے لیے مثبت پیش رفت قرار دیا ہے۔

ماہرین کے مطابق اس طرح کی مالی معاونت نہ صرف کھلاڑیوں کا مورال بلند کرتی ہے بلکہ نوجوانوں کو بھی کھیلوں کی جانب راغب کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہے۔

editor

Related Articles